جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » اہم » نماز کمر کے درد سے نجات کا زریعہ ہے: برطانوی ماہرین

نماز کمر کے درد سے نجات کا زریعہ ہے: برطانوی ماہرین

برطانوی ماہرین صحت بھی نماز کے بیش بہا فوائد کے قائل ہوگئے۔انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی، امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی اور پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے دوان مذہب اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی نماز یا عبادت کے طریقہ کار اور جسمانی صحت کے فوائد کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔مطالعاتی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اگر پانچ وقت کی نماز کو عادت بنالیا جائے اور درست انداز سے ادا کی جائے تو یہ کمردرد کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مختلف طبی رپورٹس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ نماز اور جسمانی طور پر صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں تعلق موجود ہے۔ نماز جسمانی تناﺅ اور بے چینی کا خاتمہ کرتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ تجربات سے معلوم ہوا کہ دوران نماز رکوع اور سجدے کی حالت میں کمر کا زاویہ ایسا ہوتا ہے جو کمر درد میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جسم کی حرکات یوگا یا فزیکل تھراپی سے ملتی جلتی ہیں۔ اس کے برعکس نماز کے ارکان کو ٹھیک طرح سے ادا نہ کرنا درحقیقت درد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

نماز کمر کے درد سے نجات کا زریعہ ہے: برطانوی ماہرین Reviewed by on . برطانوی ماہرین صحت بھی نماز کے بیش بہا فوائد کے قائل ہوگئے۔انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی، امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی اور پین ا برطانوی ماہرین صحت بھی نماز کے بیش بہا فوائد کے قائل ہوگئے۔انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی، امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی اور پین ا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top