ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » ماہرہ اور فواد خان کی فلموں پر بھارت میں پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

ماہرہ اور فواد خان کی فلموں پر بھارت میں پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستانی اداکار ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کردار ادا کیا جب کہ فواد خان فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی لیکن بھارت میں بڑھتی ہوئی پاکستان دشمنی کے باعث اب دونوں فلموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے اور ان کی فلموں کی ریلیز روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگادی لیکن اب بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینما اونرز ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی او ای اے آئی) نے کل اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستانی اداکاروں کی ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں پر پابندی کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے جس میں پاکستانی اداکاروں فواد اور ماہرہ نے اداکاری کی ہے۔

ماہرہ اور فواد خان کی فلموں پر بھارت میں پابندی کی تلوار لٹکنے لگی Reviewed by on . پاکستانی اداکار ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کردار ادا کیا جب کہ فواد خان فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور پاکستانی اداکار ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کردار ادا کیا جب کہ فواد خان فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top