ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تحقیق و جستجو » مجسمہ آزادی

مجسمہ آزادی

مجسمہ آزادی مینہیٹن نیویارک میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک تحفہ ہے جو فرانس کی طرف سے امریکہ کو ان کی آزادی کی نشانی کے طور پر ملا تھا۔ اس کی زیارت کرنے والے سیاحوں کی تعاد ۲۰۰۹ میں ۲.۳ ملین تھی۔
اس کے خالق ایک فرنچ مجسمہ ساز فریڈریک آگسٹے بارتھولڈی ہے جس نے اسے ۸ اکتوبر ۱۸۸۶ ء میں امریکہ کو فرانس کے طرف سے آزادی کے تحفے کے طور پر دیا تھا۔
یہ مجسمہ ایک رومن دیوی کا ہے جس نے ایک ہاتھ میں مشعل جبکہ دوسرے ہاتھ میں تبولا آنستہ پکڑا ہوا ہے۔ مشعل روشنی اور راہبری کی نشانی دکھائی گئی ہے۔ جسے ہم آزای کا نشان سمجھ سکتے ہے که اب غلامی کے اندھیرے چھٹ گئے اًور آزای کی مشعل جلا دی گئی ہے۔ دوسرے ہاتھ میں اکثر لوگ سمجھتے ہے کہ یہ کوئی کتاب ہے۔ دراصل یہ کتاب نہیں بلکہ ایک ثیبلٹ یا سلیٹ ہے۔ ( برائے مہربانی اسے پی سی ٹیبلٹ یا کوئی دوا مت سمجھیے گا۔) جسے تبولا آنستہ رومن یا فرنچ میں کہا جاتا ہے۔ جو قدیم رومن کے قانون کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ مگر اب اس میں امریکہ کی آزادی کی تاریخ ۷ جولائی ۱۷۷۶ء لکھی ہوئی ہے۔ ایک ٹوٹے ہوئی زنجیر اس کے پیروں میں پڑی ہوئی هے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اب انھیں غلامی میں جکڑنے والا کوئی نہیں اب ساری زنجیریں ٹوٹ چکی ہے۔ یه مکمل مجسمہ آزادی باہر سے آنے والے ملک کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
اس مجسمے کے مکمل ہونے سے پہلے اس کے کئی حصوں کی فرانس کے شہروں میں نمائش کروائی گئی۔ اس زمانے میں اس پر ۱۲۰۰۰۰ کا خرچه آیا تھا ۔ ان میں سے کچھ ایسے فرنچ بھی تھے جنھوں نے اپنا حصہ ایک ڈالر سے بھی کم ڈالا تھا ۔ نیویارک تک پہنچنے کے بعد اس مجسمہ کو پورے شہر میں عام نمائش کے لیے پریڈ کروائی گئی۔ ۱۹۳۳ تک یہ نیشنل پارک کی ذمہ داری رہا ۔ ۱۹۸۴ ء میں اسے نو تعمیر کے ارادے سے اس کی نمائش بند کردی گئی۔ ۱۹۸۶ ء تک اس کا ایک بڑا حصہ دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ ستمبر ۱۱ کے امریکه حملے کے بعد ۲۰۰۴ تک حفاظت کے خیال سے اس کی نمائش پر پابندی لگا دی اور ۲۰۰۹ میں صرف مخصوص لوگوں کو اس کی زیارت کا شرف حاصل ہوتا۔ ۲۰۱۲ ء میں اسے ایک سال کے لیے نمائش سے محروم کریا گیا تاکہ اس کے نچلے حصے اور اس کو ارد گرد حفاظتی رنگ روپ میں ڈھالا جا سکے۔ ۳ جولائی ۲۰۱۳ میں اسے دوبارہ عام نمائش کے لیے نصب کر دیا گیا

مجسمہ آزادی Reviewed by on . مجسمہ آزادی مینہیٹن نیویارک میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک تحفہ ہے جو فرانس کی طرف سے امریکہ کو ان کی آزادی کی نشانی کے طور پر ملا تھا۔ اس کی زیارت کرنے والے سیاحوں ک مجسمہ آزادی مینہیٹن نیویارک میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک تحفہ ہے جو فرانس کی طرف سے امریکہ کو ان کی آزادی کی نشانی کے طور پر ملا تھا۔ اس کی زیارت کرنے والے سیاحوں ک Rating:
scroll to top