ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » محبت کے بدلے نفرت، بھارتی فنکاروں کا اصل چہرہ منظر عام پر

محبت کے بدلے نفرت، بھارتی فنکاروں کا اصل چہرہ منظر عام پر

بھارت حکومت کے بعد بھارتی اداکار بھی پاکستان دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے، کنٹرول لائن پر ناکام حملے پر بالی ووڈ اداکارشاہ رُخ خان، اکشے کمار اور لتا منگیشکر نے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔
محبت اور مہمان نوازی کایہ صلہ دیا کہ بھارتی فنکار و اداکار بھی زہر اگلنے لگے اور بھارتی فوج کے ناکام شو کو سراہنے لگے، بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان نے ٹوئٹ میں ناکام حملے پر بھارتی فوج کا شکریہ اداکردیا، ٹوئٹ دیکھ کر شاہ خان کے مداحوں نے کہا کہ ناجانے کنگ خان کو کیا ہوگیا۔شاہ رخ خان کی دیکھا دیکھی اکشے کمار نے بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر اپنی فوج کا شکریہ ادا کیا۔اداکار ورن دھاون، رتیش دیش مکھ، سنی دیول، لتا منگیشکر اور ارجن رامپال نے بھی اپنے ٹوئٹس میں بھارتی فوج کو سراہا ہے۔بھارتی فوج کی امن دشمنی پر شرمندہ ہونے کے بجائے بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے الٹا پاکستانی اداکاروں اور پروڈکشن اسٹاف پر پابندی لگادی ہے۔

محبت کے بدلے نفرت، بھارتی فنکاروں کا اصل چہرہ منظر عام پر Reviewed by on . بھارت حکومت کے بعد بھارتی اداکار بھی پاکستان دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے، کنٹرول لائن پر ناکام حملے پر بالی ووڈ اداکارشاہ رُخ خان، اکشے کمار اور لتا منگیشکر نے بھارت حکومت کے بعد بھارتی اداکار بھی پاکستان دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے، کنٹرول لائن پر ناکام حملے پر بالی ووڈ اداکارشاہ رُخ خان، اکشے کمار اور لتا منگیشکر نے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top