جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » مراد علی شاہ بھاری اکثریت سے وزیر اعلی سندھ منتخب:

مراد علی شاہ بھاری اکثریت سے وزیر اعلی سندھ منتخب:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نے بھاری اکثریت سے صوبہ سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔سید مراد علی شاہ نے سندھ کے27 ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔سید مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ بھی سندھ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، سید مراد علی شاہ وہ پہلے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں جن کے والد بھی اس منصب پر فائز رہے ہیں۔سندھ کے نئے وزیراعلی سید مرادعلی شاہ کا تعلق سیہون شریف سے ہے شہبازقلندر کی نگری میں مراد علی شاہ کے حامی دھمال ڈال کر خوشیاں منا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ بنیادی طورپرانجنیئر ہیں، مراد علی شاہ نے ٢٠٠٢ء کے عام انتخابات میں حصہ لیا، رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔سندھ کے پڑھے لکھے طبقے کا خیال ہے کہ مراد علی شاہ بھی قائم علی شاہ کی طرح فیصلوں میں آزاد نہیں ہوں گے۔ ان کی کابینہ میں کچھ نئے چہرے ہوں گے، کچھ وزرا کے قلم دان تبدیل ہوں گے، لیکن سندھ کے حالات جس قسم کی تبدیلی کے خواہاں ہیں وہ کہیں اور پنہاں ہے۔ چہرے کی تبدیلی شاید ہی سندھ کی قسمت کو تبدیل کر سکے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ کے مسائل کو کس طرح عوام کی امیدوں کے مطابق حل کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ بھاری اکثریت سے وزیر اعلی سندھ منتخب: Reviewed by on . پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نے بھاری اکثریت سے صوبہ سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔سید مراد علی شاہ نے سندھ کے27 ویں وزیر اعلیٰ کی حیثی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نے بھاری اکثریت سے صوبہ سندھ کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔سید مراد علی شاہ نے سندھ کے27 ویں وزیر اعلیٰ کی حیثی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top