بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اہم » مردم شماری پھر موخر

مردم شماری پھر موخر

مردم شماری کا فوری انعقاد کروائے تاکہ اس سے تمام صوبوں کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔

لو جی،جس بات کا ڈر تھا آخر وہی ہوا۔ پاکستان میں مردم شماری کا انعقاد ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے باعث موخر کر دی گئی۔ مردم شماری ملتوی ہونے کا حکومتی اعلان پاکستانی قوم کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے کئی بار اس کی منسوخی کا اعلان کئی دور حکومت میں سامنے آ چکا ہے اور پچھلے الوں کی طرح اس بار بھی وجہ آپریشن ضرب عضب اورسیکیورٹی اداروں کی مصروفیات ہی بتاہی گئی ہیں۔ پاکستانی آئین میں یہ واضح کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر ٨ سال بعد مردم اور خانہ شماری کروانا ضروری ہو گا لیکن حکمرانوں کی بے حسی کے باعث مردم شماری پچھلے ١٨ برس سے منعقد ہی نہیں ہوئی جو ایک المیہ ہے۔ حکمران حماعت کے بعض اراکین کا کہنا ہے کہ مردم شماری ایک حساس معاملہ ہے، ہم ملک بھر میں مردم شماری ایک مرحلے میں کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو سیاسی جماعتیں اس کے نتائج پر اعتراض کریں گی۔ اب ان ککی اس ڈیٹاہی پر عوام کا ردعمل فطری ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے مردم شماری کا فوری انعقاد کروائے تاکہ اس سے تمام صوبوں کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔

مردم شماری پھر موخر Reviewed by on . لو جی،جس بات کا ڈر تھا آخر وہی ہوا۔ پاکستان میں مردم شماری کا انعقاد ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے باعث موخر کر دی گئی۔ مردم شماری ملتوی ہونے کا حکوم لو جی،جس بات کا ڈر تھا آخر وہی ہوا۔ پاکستان میں مردم شماری کا انعقاد ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے باعث موخر کر دی گئی۔ مردم شماری ملتوی ہونے کا حکوم Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top