جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » مشہور بولی وڈ اداکارائیں جنہوں نے جیون ساتھی کیلئے امیر شخصیات کا انتخاب کیا:

مشہور بولی وڈ اداکارائیں جنہوں نے جیون ساتھی کیلئے امیر شخصیات کا انتخاب کیا:

بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں شوبز انڈسٹری کا انتخاب اداکاری کے علاوہ عیش وآرام کی زندگی کیلئے بھی کرتی ہیں۔دولت ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے،چاہے وہ مالی طور پر مستحکم ہو یا نہ ہو اور جس انسان کے پاس پہلے سےدولت موجود ہو وہ بھی اسے دوگنا کرنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے۔یہاں چند ایسی اداکاراؤں کے بارے میں تفصیل بیان کی جارہی ہےجن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں عیش و آرام اور دولت کو فوقیت دیتے ہوئے ما لی طور پر مستحکم(امیر) جیون ساتھی کا انتخاب کیا۔
ٹینا امبانی،انیل امبانی:
اسی کی دہائی کی معروف اداکارہ ٹیناکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شہرت اور دولت کو ترجیح دی اوربھارت کے امیر ترین شخص امبانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں ۔
کیم شرما ،علی پنجانی:
بولی وڈ کی کامیاب فلم ‘محبتیں’سے شہرت حاصل کرنے والی بھولی بھالی خوبصورت اداکارہ کیم شرما نے پہلی شادی ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والے امیر شخص کارلوس سے کی ،لیکن پھر ان کی ملاقات علی پنجانی سے ہوئی،علی کارلوس سے زیادہ دولت مند تھے، ملاقات کے تھوڑے ہی عرصے بعد کیم نے کارلوس سے علیحدگی کااعلان کردیا اور علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
سلینا جیٹلی،پیٹر ہیگ:
سلینا کا شمار بولی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ان کی خوبصورتی کے پیش نظر بولی وڈ کے بہت سے لوگ ان سے شادی کے خواہشمند تھے،سلینا کے پاس خوبصورتی تو بہت تھی لیکن اداکاری میں وہ کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں ،لہٰذا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کامیاب بزنس مین پیٹر ہیگ کو جیون ساتھی کیلئے منتخب کرلیا ۔
ڈمپی گانگولی،راہول مہاجن:
ڈمپی گانگولی نے کیرئیر کی شروعات اداکاری سے کی ،اداکاری کے دوران ہی بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے امیر ترین شخص راہول مہاجن کی نظر ڈمپی پر پڑی،ڈمپی نے اس گولڈن چانس کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور راہول کی دلہن بن گئیں ،لیکن شادی کے بعد دونوں کو اندازہ ہوا کہ یہ ایک غلط فیصلہ تھا ،ڈمپی نے راہول پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی حاصل کرلی اوردبئی سے تعلق رکھنے والے امیر ترین اسٹرکچر انجنئیر سے دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
عائشہ ٹاکیہ،فرحان اعظمی:
بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور اپنے معصوم حسن سے سب کو دیوانہ بنانے والی عائشہ ٹاکیہ کی اچانک شادی نے ان کے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا ،عائشہ دولت مند بزنس مین فرحان اعظمی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ،ان کی شادی بولی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی،دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔
ودیا بالن،سدھارتھ رائے کپور:
بہت کم عرصے میں بے پناہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ ودیا بالن نے معروف پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ شادی کی،دونوں کی شادی کے وقت یہ افواہ سرگرم تھی کہ ودیا نے سدھارتھ کے ساتھ دولت کیلئے شادی کی ہے ،لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ان کا فیصلہ صحیح تھا اور آج وہ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
امریتا اروڑا،شکیل:
بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا خان کی چھوٹی بہن اداکارہ امریتا اروڑا نے بھی شادی کیلئے بھارت کے امیر ترین شخص کا انتخاب کیا۔
جوہی چاؤلہ،جے مہتا:
جوہی کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کے پاس شہرت کے ساتھ پیسوں کی بھی کوئی کمی نہیں تھی لیکن بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی کرکے انہوں نے سب کوحیران کردیا،جوہی کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے دولت کی خاطر جے کے ساتھ شادی ہے لیکن اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اسلئے شادی کے بندھن میں بندھے۔
سری دیوی،بونی کپور:
سری دیوی نے اپنے والد کی عمر کے شخص ہدایت کار بونی کپور کے ساتھ شادی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ،بہت سے لوگوں کا خیال تھاکہ انہوں نے بونی سے دولت کی خاطر شادی کی تھی ،لیکن وقت کے ساتھ سری دیوی نے لوگوں کا نظریہ غلط ثابت کردکھایا ،دونوں طویل عرصے سے خوشگوار شادی شدی زندگی گزار رہے ہیں۔
شلپاشیٹھی،راج کندرا:
بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی شادی کیلئے امیر آدمی کا انتخاب کیا ،وہ بھارتی دولتمند راج کندرا کے ساتھ دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھیں ،ابتداء میں شلپاکے بارے میں کہا جارہا تھا کہ انہوں نے راج سے دولت کیلئے شادی کی ہے۔لیکن وقت نے ثابت کیا یہ سچ نہیں ہے۔

مشہور بولی وڈ اداکارائیں جنہوں نے جیون ساتھی کیلئے امیر شخصیات کا انتخاب کیا: Reviewed by on . بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں شوبز انڈسٹری کا انتخاب اداکاری کے علاوہ عیش وآرام کی زندگی کیلئے بھی کرتی ہیں۔دولت ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے،چاہے وہ مالی بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں شوبز انڈسٹری کا انتخاب اداکاری کے علاوہ عیش وآرام کی زندگی کیلئے بھی کرتی ہیں۔دولت ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے،چاہے وہ مالی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top