ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » مشہور کامیڈین کپل شرما کی مشکلات میں مزید اضافہ :

مشہور کامیڈین کپل شرما کی مشکلات میں مزید اضافہ :

مشہور کامیڈین کپل شرما کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ان کا کیس دن بدن مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اب تو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی ان کی صحت کو لے کر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، کپل ان دنوں اپنے شو کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی گرتی صحت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، کپل کی خراب طبیعت کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار شو کی شوٹنگ کینسل کی جا چکی ہے، تاہم ایک بار پھر یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کپل شرما نے ایک بار پھر شوٹ کو مؤخر کردیا اور اس بار ان کا نشانہ فلم بادشاہو کے اداکار اجے دیوگن بنے۔ بادشاہو کی پوری ٹیم کو ‘دی کپل شرما شو’ سے بناء شوٹ کئے ہی واپس جانا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح اداکار اجے دیوگن اداکارہ ایلینا ڈسوزا، عیشا گپتا، فلم ساز ملان لوتھریا اور عمران ہاشمی ‘دی کپل شرما شو’ کا پروموشن ایپیسوڈ شوٹ کروانے فلم سٹی پہنچے تو شو کے میزبان کپل شرما کہیں دکھائی نہ دیئے۔تاہم کچھ دیر انتظار کے بعد اجے دیوگن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کپل شرما کے شو میں دوبارہ کبھی بھی نہیں آؤں گا۔کپل کی ٹیم ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن ان کا فون بند جارہا تھا ، بعد ازاں ٹیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل کو اچانک پینک اٹیک آیا تھا جس کے باعث وہ سیٹ پر نہیں پہنچ سکے۔واضح رہے کہ پینک اٹیک دراصل ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض پر اچانک گھبراہٹ کا حملہ ہوتا ہے اور مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے اور کپکپاہٹ طاری ہوجاتی ہے، کپل بھی آج کل اسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث آئے روز ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کپل نے شو کی شوٹنگ ملتوی کی ہو اس سے قبل شاہ رخ اورانوشکا بھی اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے شوپرپہنچے تھے جہاں کپل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شوٹنگ منسوخ کرنی پڑی تھی۔

مشہور کامیڈین کپل شرما کی مشکلات میں مزید اضافہ : Reviewed by on . مشہور کامیڈین کپل شرما کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ان کا کیس دن بدن مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اب تو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی ان کی صحت کو لے کر چہ م مشہور کامیڈین کپل شرما کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ان کا کیس دن بدن مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اب تو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی ان کی صحت کو لے کر چہ م Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top