اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » معاشرے کی اصلاح میں سوشل میڈیا کا کردار:

معاشرے کی اصلاح میں سوشل میڈیا کا کردار:

سوشل میڈیا انٹرنیٹ سے جڑا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو افراد اور ساتھ ہی اداروں کو ایک دوسرے سے مربوط ہونے، خیالات کا تبادلہ کرنے ، اپنے پیغام کی ترسیل کرنے اور ساتھ ہی انٹرنیٹ پر موجود دیگر کئی چیزوں (جیسے گرافکس، ویڈیوز، آڈیوز، پوسٹرس وغیرہ) کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پچھلی ایک دہائی میں اس میں تیز رفتار ترقی ہوئی ہے اور اب انٹرنیٹ نوجوانوں کی بڑی تعداد کی دلچسپی کا محور و مرکز بن چکا ہے۔ گوگل اس میدان میں موجد کی حیثیت رکھتا ہے جس نے اپنے دو مقبول سائٹس یو ٹیوب اور آرکٹ(Orkut)کا آغاز کیا تھا۔ فیس بک کے آغاز کے بعد اس کی بڑھتی مقبولیت کی بناء پر Orkutمیں نوجوانوں نے دلچسپی کھودی اور فیس بک دھیرے دھیرے اس میدان کا لیڈر بن گیا ۔ لیکن اب گوگل کی نئی سروس گوگل پلس اس میدان میں نئی جست لگانے کی تیاری کررہی ہے۔ فیس بک کے علاوہ اسی دوران کئی اور سائٹس اس میدان میں داخل ہوئیں جیسے Twitter، My Space، LinkedIn، وغیرہ۔ آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ کا شمار ہوتا ہے۔
لیکن آج کل کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں جہاں ان ویب سائٹس نے جہاں لوگوں کی سہولت اور آسانیاں پیدا کیں ہیں لیکن ان ویب سائٹس سے معاشرے میں برائیاں بھی پھیل رہی ہیں۔ مثال کے طور پر سوشل نیٹ ورکنگ آج کل کسی بھی قسم کی خبر یا اطلاع کی اشاعت کا بہت بڑا ذریعہ بن چکی ہے۔ یقیناًان خبروں کی صداقت یقینی نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود دنیا کے کسی بھی گوشے میں ہونے والا کوئی بھی واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے سیکنڈوں میں دوسری جگہ پہنچ جاتا ہے۔یک دوسرے سے تبادلہ خیال کرنے اور جڑنے کا موقع فراہم کرنا سوشل میڈیا کا ایک اہم مقصد ہے۔ اس میدان میں سوشل میڈیا کی کامیابی قابل دید ہے۔ ایک دوسرے سے مستقل ربط برقرار رکھنے کی سبیل جو سوشل میڈیا نے فراہم کی ہے، دنیا میں لاکھوں لوگ اس کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ کئی پرانے دوستوں کو جوڑنے کا کام اس نے انجام دیا ہے اور اس سے متعلق کئی کہانیاں ہمیں انٹرنیٹ پر نظر آتی ہیں۔سوشل میڈیا آج کل کسی بھی بڑی تنظیم (سیاسی، سماجی وغیرہ)کے لئے اپنے پیغام کی وسیع تر اشاعت کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ یہ پیغام صحیح بھی ہوسکتا ہے اور غلط بھی۔ سوشل میڈیا کی پروپیگنڈہ ٹول کی حیثیت سے پہچان مسلمہ بن چکی ہے اور بہیت سی ایسی مثالیں معاشرے کے اندر موجود ہیں جس پر سوشل میڈیا کے گہرے اٹرات مرتب ہوئے ہیں۔
ان تمام مثالوں کا باخوبی جائزہ لینے کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے لوگ سوشل میڈیا کی ان ویب سائٹس کا استعمال ضرور کریں مگر انہیںتعمیری مقاصدکے لیے استعمال کریں۔

معاشرے کی اصلاح میں سوشل میڈیا کا کردار: Reviewed by on . سوشل میڈیا انٹرنیٹ سے جڑا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو افراد اور ساتھ ہی اداروں کو ایک دوسرے سے مربوط ہونے، خیالات کا تبادلہ کرنے ، اپنے پیغام کی ترسیل کرنے اور ساتھ سوشل میڈیا انٹرنیٹ سے جڑا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو افراد اور ساتھ ہی اداروں کو ایک دوسرے سے مربوط ہونے، خیالات کا تبادلہ کرنے ، اپنے پیغام کی ترسیل کرنے اور ساتھ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top