جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی انتہاء پسندوں کے نشانے پر

معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی انتہاء پسندوں کے نشانے پر

بھارتی فلم ہدایتکار و پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کی حمایت کیا کردی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بھی ان کے خلاف محاذ آرائی کرنے لگیں اور ان کے گھر کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاء پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم بنانے پر کرن جوہر کیخلاف احتجاج شروع کردیا، پولیس نے معروف فلمساز کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کے بھارت میں کام کرنےوالے پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دینے کے بعد انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے کارکنوں نے ان کے خلاف اپنے اوچھے ہتھکنڈے دکھانا شروع کر دیئے۔اضح رہے کہ پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کی دھمکی ملنے کے بعد کرن جوہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنے سے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکتا جس کے باعث وہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہیں۔

معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی انتہاء پسندوں کے نشانے پر Reviewed by on . بھارتی فلم ہدایتکار و پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کی حمایت کیا کردی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بھی ان کے خلاف محاذ آرائی کرنے لگیں اور ان کے بھارتی فلم ہدایتکار و پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کی حمایت کیا کردی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بھی ان کے خلاف محاذ آرائی کرنے لگیں اور ان کے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top