ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » معروف موسیقار روبن گوش:

معروف موسیقار روبن گوش:

برصغیر کے ممتاز موسیقار اور بے شمار مقبول گانوں کی دھنیں تخلیق کرنیو الے روبن گھوش دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ روبن گھوش 1939 میں بغداد میں پیداہوئے اور بچپن بھی وہیں گزارا۔ 1945 میں اپنے والد کے ساتھ ڈھاکا آگئے جہاں 1950میں ریڈیو ڈھاکا کے ایک ملازم کی وساطت سے میوزک کمپوزر لگ گئے۔ ڈھاکا میں ان کی ملاقات شبنم سے ہوئی جو جھرنا کے نام سے بنگالی فلموں میں ایکسٹرا گرل کے طور پر کام کرتی تھیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں میں قربت ہوئی جو بعد میں چاہت میں بدل گئی اور وہ جیون ساتھی بن گئے۔ آگے چل کر روبن شبنم فلمی دنیا کی کامیاب ترین جوڑی ثابت ہوئی۔ سقوطِ ڈھاکا کے وقت روبن گھوش نے مشرقی پاکستان کے بجائے مغربی پاکستان میں سکونت اختیا ر کرنے کا فیصلہ کیا وہ کچھ عرصہ کراچی میں مقیم رہنے کے بعد لاہور شفٹ ہوگئے،البتہ 1996 میں اس وقت دلبرداشتہ ہوگئے جب ان کے گھر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا اور پھر تمام جائیداد فروخت کرکے ڈھاکا شفٹ ہوگئے۔ پاکستان کی بہت سی مقبول فلموں کی موسیقی روبن گھوش نے ترتیب دی اور 6 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ گلوکار احمد رشدی کے کئی مشہورگانوں کی دھنیں روبن گھوش نے ترتیب دیں۔ انہوں نے پاکستان میں آخری فلم جو ڈر گیا وہ مر گیا کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ روبن گھوش کی مشہور فلموں میں چکوری، تلاش، چاہت، آئینہ، امبر، بندش، دوریاں شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر پاکستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ روبن گوش کے انتقال سے دنیائے موسیقی میں پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پر نہیں ہوسکے گا

معروف موسیقار روبن گوش: Reviewed by on . برصغیر کے ممتاز موسیقار اور بے شمار مقبول گانوں کی دھنیں تخلیق کرنیو الے روبن گھوش دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ روبن گھوش 1939 میں بغداد میں پیداہوئے اور بچپن بھی برصغیر کے ممتاز موسیقار اور بے شمار مقبول گانوں کی دھنیں تخلیق کرنیو الے روبن گھوش دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ روبن گھوش 1939 میں بغداد میں پیداہوئے اور بچپن بھی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top