جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » معروف پاکستانی شخصیات جو خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں:

معروف پاکستانی شخصیات جو خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں:

شوبز کی دنیا نے ہر انسان کو اپنے سحر میں جکڑے ہوا ہے، خوبصورت نظر آنے والے اداکار اور شخصیات اصل زندگی میں اتنے زیادہ صحت مند اور تندرست نہیں بلکہ مختلف قسم کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہے۔آج ہم آپ کو پاکستان کی چند ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جن کو خطرناک بیماریاں لاحق ہے۔
فواد خان:
فواد خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار ہیں، انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی ہے، خوبصورت نظر آنے والے فواد خان کو شوگر جیسی جان لیوا بیماری کا مرض لاحق ہے۔پاکستانی اداکار فواد خان کی عمر 17 سال تھی ، جب ذیابیطیس کے مرض کا انکشاف ہوا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہارہ اور اس مرض کو اپنی ترقی کے میں آڑے نہیں آنے دیا۔
وسیم اکرم:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا شمار دنیا کے سب سے بہتر باؤلر میں ہوتا ہے، وسیم اکرم بھی ذیابیطیس کے مرض کا شکار ہیں، وہ 30 سال کی عمر میں اس مرض کا شکار ہوئے لیکن انھوں نے ہمت سے اس بیماری کا مقابلہ کیا۔
مایہ خان:
ہر دم ہنستی مسکراتی اور چلبلے انداز کی مالک مایہ خان کو تھائیرائیڈ کی بیماری لاحق ہیں، مایہ خان کو زیادہ شہرت مارننگ پروگرامز کی میزبان سے ملی لیکن اسی بیماری کے باعث انہوں نے مارننگ شو کو خیر باد کہا۔
نادیہ جمیل:
پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل برین ٹیومر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن نہ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
آغا علی:
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے خوبصورت اور پرکشش نظر آنے والے نوجوان آغا علی جلدی بیماری میں مبتلا ہے، جس کی وجہ سے ان کی جلد پر لال نشان دکھائی دیتے ہیں۔
شعیب اختر:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر جنہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے، شعیب اختر کے بارے میں شاہد بہت کم لوگ جانتے ہیں وہ فلیٹ فوٹ ہیں ، اسی وجہ سے بچپن میں کوئی یقین نہیں کر سکتا تھا کہ وہ یہاں تک پہنچیں گے، اسس بیماری کی وجہ سے شعیب اختر پھٹے ہوئے جوتے پہنتے تھے تاکہ وہ آسانی سے بھاگ سکیں۔
پلوشہ یوسف:
معروف ماڈل پلوشہ یوسف جو سیریا یوسف کی بہن ہے، شاید آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ پلوشہ یوسف کو کینسر جیسا خطرناک اور موذی مرض لوحق ہے۔
زیبا بختیار:
فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زبیا بختیار جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی ، بدقسمتی سے خوبصورت نظر آنے والی زیبا بختیار ذیابیطس کے مرض کا شکار ہیں۔

معروف پاکستانی شخصیات جو خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں: Reviewed by on . شوبز کی دنیا نے ہر انسان کو اپنے سحر میں جکڑے ہوا ہے، خوبصورت نظر آنے والے اداکار اور شخصیات اصل زندگی میں اتنے زیادہ صحت مند اور تندرست نہیں بلکہ مختلف قسم کی شوبز کی دنیا نے ہر انسان کو اپنے سحر میں جکڑے ہوا ہے، خوبصورت نظر آنے والے اداکار اور شخصیات اصل زندگی میں اتنے زیادہ صحت مند اور تندرست نہیں بلکہ مختلف قسم کی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top