ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ میں قدم رکھہ دیا۔

معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ میں قدم رکھہ دیا۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں گلوکاری اور اداکاری دنوں شعبوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنے منفرد اداکاری اور گلوکاری کی بدولت بالی ووڈ میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی ڈراموں کی پلے بیک سنگر قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ میں قدم رکھہ دیا ہے۔قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک‘‘ کے لیے ’’کاری کاری‘‘گیت گایا ہے جو کہ ان کا کسی بھی بھارتی فلم کے لیے پہلا گیت ہے جب کہ گزشتہ دنوں میوزک کمپنی ٹائمز میوزک نے ان کی آواز کے گیت کوریلیز کردیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر گیت کو ایک دن میں ١٠ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک‘‘١٦ ستمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ کوک سٹوڈیو کے لیے قرۃ العین کے گائے گیت ’بے وفائیاں‘ اور ’پنچھی ہوں اڑنے دو‘ بھی خاصے پسند کیے گئے ہیں اور مداحوں کو امید ہے کہ قرۃ العین بلوچ اپنی منفرد اور اچھوتی آواز کی بدولت بالی ووڈ انسڑی کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیں گئی۔

معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ میں قدم رکھہ دیا۔ Reviewed by on . اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں گلوکاری اور اداکاری دنوں شعبوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے بالی ووڈ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں گلوکاری اور اداکاری دنوں شعبوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے بالی ووڈ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top