جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » تازہ ترین » موٹاپے سے بچنا ہے تو اخروٹ کھائیں

موٹاپے سے بچنا ہے تو اخروٹ کھائیں

WALNUT
وزن کو کم کرنے کے لیے لوگ کھانا پینا چھوڑ دینے ہیں مگر ایک مزیدار چیز کا استعمال اور وزن میں کمی بھی ہو تو کیا ہی بات ہے-
اور وہ ہے اخروٹ ، بہت ہی مزیدار –
امریکا میں ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ اور زیتون کے تیل سے بھرپور غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ اخروٹ میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ وزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کا استعمال موٹاپے سے بچاﺅ میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
اگرچہ اخروٹ میں چربی کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر اس کا استعمال جسمانی وزن میں کمی کے لیے اسی طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جیسے کم چربی والی غذا۔
اس تحقیق میں ایک سال تک 22 سے 72 سال کے 245 موٹاپے کے شکار مرد و خواتین کا جائزہ لیا گیا اور انہیں گروپس میں تقسیم کرکے 3 غذاﺅں کے ذریعے ان کے جسمانی وزن پر ہونے والے اثرات کو دیکھا گیا۔
6 ماہ بعد معلوم ہوا کہ جن خواتین نے اخروٹ سے بھرپور غذا استعمال کیں دوسرے لوگوں کی بہ نسبت ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اورجسمانی وزن میں زیادہ کمی آئی.
نوٹ: اس حوالے سےاستعمال سے پہلے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موٹاپے سے بچنا ہے تو اخروٹ کھائیں Reviewed by on . وزن کو کم کرنے کے لیے لوگ کھانا پینا چھوڑ دینے ہیں مگر ایک مزیدار چیز کا استعمال اور وزن میں کمی بھی ہو تو کیا ہی بات ہے- اور وہ ہے اخروٹ ، بہت ہی مزیدار - امری وزن کو کم کرنے کے لیے لوگ کھانا پینا چھوڑ دینے ہیں مگر ایک مزیدار چیز کا استعمال اور وزن میں کمی بھی ہو تو کیا ہی بات ہے- اور وہ ہے اخروٹ ، بہت ہی مزیدار - امری Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top