پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اہم » مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کا آغاز ہوگیا

مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کا آغاز ہوگیا

لبیک اللھم لبیک کی صداییں گوج اٹھیں.مناسک حج کا آغاز ہو گیا.سال کے سب سے بڑے دن کے لئیے سفر شروع. لاکھوں عازمین منٰی میں قیام کریں گے.8 زالحج منٰی میں پانچ نمازیں ادا کرنا سنت ہے.یعنی 8 زالحجہ کی نماز ظہر،عصر،مغرب،عشاٰٰٰء اور نویں زالحج کی فجر.حج بیت اللہ کا آغاز منٰی سے ہوا جہاں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صداییں بلند کرتے ہوئے عارّضی خیمیہ بستیاں آباد کر رہے ہیں۔رات بھر منی میں عبادت کے بعد عازمین حج عرفات کی جانب بڑھیں گے۔جہاں رکن اعظم وکوف عرفع ادا کیا جائے گا ۔ خطبہ حج سنے کے بعد عازمین نم آنکھیں لئیے اپنے اگلے پڑاو کی طرف بڑھیں گے۔ سعودی حکومت نے لا کھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ منٰی میں سب حاجیوں کو ان کے معلمین کے ذریعے خیمے الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔پاکستان حج مشن مکہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت ‘رہنمائی اور فلاح و بہبودکیلئے ١٦٠٠ اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔سعودی ولی عہد وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سکیورٹی کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور اس موقع پر کسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی ۔
انہوںنے عازمین حج کو بھی ہدایت کی کہ وہ سیاسی پروپیگنڈہ یا حج کی حرمت کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔ انہوں نہ بتایا کہ ایک لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔ محکمہ پبلک سکیورٹی روزانہ ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں کی ١٠٠ پروازوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کرکے صورتحال کا جائزہ لے گا ۔
سعودی وزارت صحت نے حاجیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کیلئےہیلپ لائن قائم کر دی ہے جس کا نمبر ٩٣٧ ہے ۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں حاجی اپنے موبائل سے کال یا ایس ایم ایس کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کا آغاز ہوگیا Reviewed by on . لبیک اللھم لبیک کی صداییں گوج اٹھیں.مناسک حج کا آغاز ہو گیا.سال کے سب سے بڑے دن کے لئیے سفر شروع. لاکھوں عازمین منٰی میں قیام کریں گے.8 زالحج منٰی میں پانچ نماز لبیک اللھم لبیک کی صداییں گوج اٹھیں.مناسک حج کا آغاز ہو گیا.سال کے سب سے بڑے دن کے لئیے سفر شروع. لاکھوں عازمین منٰی میں قیام کریں گے.8 زالحج منٰی میں پانچ نماز Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top