پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » کتابیں و تبصرے » میٹھے بول میں جادو ہے

میٹھے بول میں جادو ہے

یہ خوبصورت کتاب ڈیل کارنیگی کی کتاب "how to win friends and influence people" کا ترجمہ ہے جس کے ناشر حفیظ گوہر ہے
یہ کتاب ان لوگوں کے لیے مثالی کتاب ہے
جو لوگوں سے معاملات کرنے سے نابلد ہو اور اپنی ذاتی اور کاروباری زندگی خوشگوار اور کامیاب
بنانا چاہتے ہیں
مقدمہ اور پیش لفظ کے بعد اس میں دلچسپ واقعات کے ساتھ لوگوں کے دل میں گھر کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں جوکہ درج ذیل ہیں
لوگوں میں سچی دلچسپی لیجئیے۔
مسکرائیے
یاد رکھیے کہ کسی شخص کے لیے اپنا نام سب سے زیادہ میٹھی آواز ہے
لوگوں کی باتیں توجہ سے سنئے۔ لوگوں کو اپنی ذات کے بارے میں گفتگو کرنے پر اکسائیے۔
ان چیزوں کے بارے میں بات کیجئے جن سے آپ کے مخاطب کو دلچسپی ہے۔
دوسرے شخص کو اسکی اہمیت کا احساس دلائیے اور تہ دل سے اسکی تعریف کریں
یہ چیدہ خصوصیات کتاب میں کے حصہ دوم میں دی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ باقی لوگوں کو ہم خیال بنانے کے طریقے، لوگوں کو اپنے حسب منشا ء بدلنے کے نو طریقے، معجزہ نما خطوط اورگھریلو زندگی کو پر مسرت بنانے کے سات اصول بیان کیے گئےہیں۔
اس کتاب کو انسانی نفسیات کو سامنے رکھ کے لکھا ہوا ہے، اس کے علاوہ بہت سے سچے اور دلچسپ واقعات بیان کیے گئے ہیں جس سے قارئین کی دلچسپی قائم رہے اور وہ مسلسل ہونے والی نصیحتوں سے اکتا نہ جائے۔
لوگوں کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ کامیابی کے سنہرے اصول بھی بیان کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان لوگوں کے واقعات بیان کئے گئے ہیں جو پہلے پریشان حال تھے لیکن پھر ان اصولوں پر عمل کر کے کامیابی ان کے قدم چومنے لگ گئی۔
اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہے جو ترقی کے نئے نئے زینے طےکرنا چاہتے ہیں مگر راستہ نہیں مل رہا تو یہ کتاب آپ کے لئے ہیں۔ اس کے سنہرے اصول آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔
کچھ مصنف کے بارے میں
ڈیل کارنیگی میسوری کے دور افتادہ گائوں میں پیدا ہوئے، ان کو تعلیم حاصل کرنے کے لئیے بہت محنت کرنی پڑی،وہ ہر روز تین میل کا سفر طے کر کے کالج پڑھنے جاتے۔ انھوں نے بہ حیثیت مقرر نام پیدا کرنے کے لیے کڑی محنت کیں، پہلی بار ناکامی ہوئی مگر پھر جان توڑ محنت کے بعد کامیابی ان کے قدم چومنے لگی۔
بارہ برس کی عمر میں انھوں نے موٹر کی شکل تک نہ دیکھی تھی مگر چھیالیس سال کی عمر میں وہ ملک کے دور دراز مقامات سے روشناس تھے۔

میٹھے بول میں جادو ہے Reviewed by on . یہ خوبصورت کتاب ڈیل کارنیگی کی کتاب "how to win friends and influence people" کا ترجمہ ہے جس کے ناشر حفیظ گوہر ہے یہ کتاب ان لوگوں کے لیے مثالی کتاب ہے جو لوگوں یہ خوبصورت کتاب ڈیل کارنیگی کی کتاب "how to win friends and influence people" کا ترجمہ ہے جس کے ناشر حفیظ گوہر ہے یہ کتاب ان لوگوں کے لیے مثالی کتاب ہے جو لوگوں Rating:
scroll to top