ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے ١٩ برس بیت گئے:

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے ١٩ برس بیت گئے:

دنیا بھر میں اپنی قوالی سے پاکستان کا تعارف پیش کرنے والے عظیم قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے لیکن انکی یادیں آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں۔نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبرانیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔استاد مبارک علی کی شاگردی میں رہنے والے نصرت فتح علی خان کو اصل عوامی مقبولیت اپنی شہرہ آفاق قوالی ’’حق علی علی ‘‘ سے ملی۔ نصرت فتح علی خان کی عالمی شہرت کا آغاز ١٩٨٠ء کی دہائی کے آخری حصے سے ہوا جب پیٹر جبریل نے ان سے مارٹن اسکورسس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ کا ساﺅنڈ ٹریک تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، یہ ان کے فنی سفر کا نیا رخ تھا۔ نوے کی دہائی میں انہوں نے پاکستان اور ہندوستان میں اپنی موسیقی کی دھوم مچادی، انہیں کئی بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے اور ان میں گائیکی کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی، جبکہ وہ برصغیر سے باہر بھی بے حد مقبول تھے۔ بھارتی فلمز انکی آواز کے بنا تو ادھوری سمجھی جانے لگیں تھیں۔سننے والوں پر سحر طاری کر دینے والے نصرت گرودں کے عارضے میں مبتلا ہو کر شدید بیمار پڑے اور ١٧ اگست ١٩٩٧ کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے مگر آج بھی ان کی موسقی لاکھوں دلوں کو سحر میں مبتلا کر دیتی ہے۔

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے ١٩ برس بیت گئے: Reviewed by on . دنیا بھر میں اپنی قوالی سے پاکستان کا تعارف پیش کرنے والے عظیم قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے لیکن انکی یادیں آج بھی دنیا بھر میں اپنی قوالی سے پاکستان کا تعارف پیش کرنے والے عظیم قوال اور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے لیکن انکی یادیں آج بھی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top