جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » نوجوانوں کا سوشل میڈیا رجحان

نوجوانوں کا سوشل میڈیا رجحان

سوشل میڈیا کی طرف بڑھتا رجحان

آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہر شخص ٹیکنالوجی کے دور میں شامل ہے۔ آج کے اس دور میں ہر شخص خواہ وہ امیر ہو یا متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہو، اس کے پاس کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ یا کم از کم موبائل فون تو ہوتا ہی ہے۔ آج کل تو کم قیمت میں نئی ٹیکنالوجی والے فون آگئے ہین جو تقریباً ہر بندہ خرید سکتا ہے۔ ان موبائل فون کی بدولت سوشل میڈیا کی طرف لوگوں کا رجحان مزید بڑ ھ گیا ہے اور سم کارڈ کی طرف سے روزانہ انٹرنیٹ کی نت نئی آفرز نے اس رجحان میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان میں ۳ کروڑ سے زیادہ لوگ انٹر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
Social Media Attrection for Youn people
سوشل میڈیا نے جہاں مختلف لوگوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے اور میلوں کا سفر جہاں صرف برائے نام رہ گیا ہے وہیں اس نے بہت سے نقصانات بھی برپا کئے ہیں۔ اس کے زریعے بہت سی معاشی برائیاں جنم لی چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر قایم ہونے والے غلط تعلقات ، تصاویر کا غلط استعمال ، ذاتی معلومات کا غلط استعمال ، سائبر کرائم اور دیگر معاشرتی اور اخلاقی برائیاں اس سوشل میڈیا کی بدولت ہمارے معاشرے میں کافی حد تک گھر چکی ہیں۔ جو کہ روز بروز بڑھتے نئے نئے واقعات کی صورت میں نقصان دہ ثابت ہورہی ہیں۔

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر باقائدہ نظر رکھیں کہ وہ کس وقت کیا کر رہے ہیں۔ والدین کو چاہے کہ وہ بچوں سے دوستی بنا کر رکھیں تاکہ جان سکیں کہ ان کے بچوں کے کون دوست ہیں اور ان کی کیا مصروفیات ہیں۔ اس طرح وہ اپنے بچوں سے زیادہ قریب ہو سکیں گے اور بچے بھی ان سے اپنے دل کی ہر بات کر سکیں گے۔ اس طرح والدین کو علم رہے گا اور وہ اپنے بچوں کو سمجھا بھی سکیں گے کہ ان کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے۔

نوجوانوں کا سوشل میڈیا رجحان Reviewed by on . آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہر شخص ٹیکنالوجی کے دور میں شامل ہے۔ آج کے اس دور میں ہر شخص خواہ وہ امیر ہو یا متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہو، اس کے پاس کمپیوٹر ، لیپ آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہر شخص ٹیکنالوجی کے دور میں شامل ہے۔ آج کے اس دور میں ہر شخص خواہ وہ امیر ہو یا متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہو، اس کے پاس کمپیوٹر ، لیپ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top