اتوار , 23 جولائی 2017

Home » سائنس و ٹیکنالوجی » نوکیا لومیا

نوکیا لومیا

نوکیا اور مائیکروسوفٹ نے ایک طویل المیعاد کاروباری شراکت کا آغاز نومبر ۲۰۱۱ء سے کیا۔ نومبر ۲۰۱۴ء میں پہلا مائیکرسوفٹ لومیا فون ناظرین کے سامنے آیا جوکہ لومیا۵۳۵ تھا۔ امید یہ کی جارہی تھی کہ یہ فون ہاتھوں ہاتھ بک جائیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔اور زیادہ تر لوگوں نے اس فون کو ناپسند کردیا۔ کہا یہ بھی جاتا ہے کہ یہ فون اینڈروئیڈ کے مقابلے میں استعمال کرنا مشکل ہے اور بہت سے ایسے فیچرز جو اینڈروئیڈ میں ہے اور اس میں سرے سے ہے ہی نہیں۔ حالانکہ ٹویٹر کے اکائونٹ پر مائیکروسوفٹ نے یہ دعوہ کیا تھا کہ جو موبائل اس وقت ونڈو -۸ پر ہے وہ سب ونڈو-۱۰ پر اپڈیٹ ہوگے۔

nokia_lumia_520_review_9-580x4201
پھر مائکرسافٹ نے مارکیٹ میں نوکیا لومیا-۵۲۰ نکالا۔ یه ایک کم قیمت اور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے والا سیل فون ہے۔ اس موبائیل نے نوکیا لومیا کی سب سے زیادہ فروخت کروائی ہیں۔ مگر ان سب کے باوجود میں اسے بہترین سیل فونز کہوں گی۔ وہ لوگ جو اینڈروئیڈ کے فین ہے ان کے لیے لومیا کو قبول کرنا بہت مشکل ہوگا۔ میں ذاتی طور پر لومیا کی بہت بڑی فین ہوں۔ کیونکہ اس کے اندر بہت سے ایسے فیچرز ہے جو اینڈروئیڈ کو بھی مات دیتے ہیں۔
نوکیا کا نام ہی کافی ہے۔ اینڈروئیڈ استعمال کرنے ولے لوگوں کو جس چیز کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ہے ہینگینگ۔ اور اس چیز کا مسئلہ لومیا میں یا تو سرے سے ہے ہی نہیں۔ یا اگر ہے تو بهی نہ ہونے کے برابر۔
اس کے علاو آپ کا ونڈو فون آپ کو کمپیوتر کا کام دیں گا۔ جو لوگ پیشہ ور ہے اور ایک بڑا سا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر ساتھ نہیں رکھ سکتے۔ ان کے لیے عارضی یا مستقل طور پر یہ فون حاضر ہے۔ اس میں آفس اور ڈاکومینٹیشن کے سارے فیچرز آپ کو ملیں گے۔
اس کے علاو نوکیا لومیا کی یه خوبی ہے کہ اس کی بیٹری ٹائمنگ باقی اینڈروئیڈ فون کے مقابلے میں بہترین اور دیرپا ہے۔ اس میں ایک فیچر کڈز کورنر ہے۔ جوکہ آپ کے بچوں کے لیےہیں۔ آپ چاہے تو اپنے بچوں کو اس میں ان کی پسندیدہ گیم اور ایپلیکیشن ڈال کر دے دیں آپ کا باقی موبائل محفوظ ہوگا۔
اس کے کیمرے کا نتیجہ دوسرے فون کے مقابلے میں بہترین ہے۔ یہ فون آپ کو هر قیمت میں ملیں گا۔ جس فون کو آپ افورڈ کرسکتے ہیں، مناسب قیمت میں آپ کو آسانی سے دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ اس کا بہترین حصہ یہ ہے کہ آ پ کو اپنے ای-میل اکائونٹ یا سوشل نیٹورک پر جانے کے لیے کسی ایپ کا سہارا نہیں لینا پڑتا ۔ وهاں جانا ایسا ہے جیسے ایک نارمل میسج یا کال کرنے کے لیے جانا۔
اس کے علاوہ یہ بات بهی سچ ہے کہ کچھ فیچرز اس میں سپورٹ نہیں کرتے۔ کچھ موبائل فون میں فلیش سپورٹ نہی
ں کرتا جوکہ آپ اس کی وجہ سے فلیش گیمس اور ویڈیو نہیں دیکھ سکتے۔
مگر ان سب کے باوجود اگر آپ اچھا اور ایک دیرپا ساتھ ینے والا موبائل فون ڈھونڈ رھےھیں تو اپنی حیثیت کے مطابق آپ کسی بھی لومیا فون کا انتخاب کر لیں ۔ آپ یقیناً مایوس نہیں ہوگے۔

نوکیا لومیا Reviewed by on . نوکیا اور مائیکروسوفٹ نے ایک طویل المیعاد کاروباری شراکت کا آغاز نومبر ۲۰۱۱ء سے کیا۔ نومبر ۲۰۱۴ء میں پہلا مائیکرسوفٹ لومیا فون ناظرین کے سامنے آیا جوکہ لومیا۵۳۵ نوکیا اور مائیکروسوفٹ نے ایک طویل المیعاد کاروباری شراکت کا آغاز نومبر ۲۰۱۱ء سے کیا۔ نومبر ۲۰۱۴ء میں پہلا مائیکرسوفٹ لومیا فون ناظرین کے سامنے آیا جوکہ لومیا۵۳۵ Rating: 0
scroll to top