جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » تنظیمیں / کمپنیاں » نوکیا کمپنی

نوکیا کمپنی

دنیا بھر میں موبائل فون کی ضمانت مانی جانے والی اس کمپنی نے بھی اپنے ابتدائی دور میں بے انتہا محنت کی ہے اور آج یہ اس مقام پر پہنچی ہے کہ اس کے تخلیق کیے ہوئے موبائل آنکھ بند کر کے ہاتھوں ہاتھ خریدے جاسکتے ہیں۔
اس کمپنی میں ۶۱۶۵۶ لوگ ملازمت کرتے ہیں جوکہ ۱۲۰ مختلف ملکوں میں ہوتے ہیں۔ یہ ۱۵۰ ملکوں میں اپنی پروڈکٹس فروخت کرتی ہے جس کا اسے ۱۲.۷۳ کھرب کا سالانہ منافع هوتا ہے۔ نوکیا نے اپنے اسمارٹ فون کی شروعات سیمبین سے کی تھی۔ مگر مارکیٹ میں اینڈروئیڈ کی طلب کو دیکھتے ہوئے اس نےحال ہی میں اینڈروئیڈ فون متعارف کروایا ہے۔ اس سے پہلے نوکیا اپنے اسمارٹ فون میں ونڈو کو متعارف کرواچکا ہے۔

Nokia3
تاریخ
نوکیا کے پاس بھی کامیابی کی ایک لمبی داستان ہے۔ اس کی شروعات ایک مختصر سی پیپر مل کے ذریعے ہوئی تھی۔ ایک انجینئیر فریڈرکایڈیسٹم نے اس کی شروعات ۱۸۶۵ء میں فائن لینڈ کے جنوبِ مشرق میں کیں۔
اس کے بعد اس نے ۱۵ کلومیٹر دور ایک دوسری مل لگائی۔ اس کمپنی کا نام نوکیا اس کے قصبے کی وجہ سے پڑا کیونکہ و لوگ چاہتے تھے گہ دہاں کے لوگ اس نام سے مانوس ہو۔ اور آج پوری دنیا اس نام سے مانوس ھے۔
انیسویں صدی میں فریڈریک نے اس کمپنی کو ایک الیکٹرونک کمپنی میں ڈھالنے کا سوچا ۔ مگر پھر تب تک اس نے ریٹائڑمنٹ لے کر اپنی کمپنی کا چئیرمین لیو میکلین کو بنایا اور ۱۹۰۲ میں نوکیا الیکٹرونکس جنریشن میں قدم رکھ چکی تھی۔ ۱۹۱۲ میں انھوں نے ربڑ کا کام ختم کرگے ٹیلیفون کے تاروں کا کام شروع کردیا تھا۔
دوسری جنگِ عظیم کے بعد کمپنی نے اپنی کیبلز روس کو بیجنا شروغ کر دیے جس سے اس ککمپنی کو بے انتہاء فائدہ ہوا۔ تین کمپنیاں ۱۹۲۲ء میں باہم مل گئی اور۱۹۶۷ میں اس کمپنی کا نام نوکیا کورپوریشن ہوگیا۔ یہ نئی کمپنی ایک ساتھ بہت ساری پروڈکٹ تیار کررہی تھی۔ جس میں ٹائر، ربڑ اور جوتے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کمپنی میں الیکٹرونکس پر بھی کام ہورہا تھا۔ ۱۹۶۷ ء میں انھوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے میدان میں کام کرنا شروع کردیا۔ یہ ۱۵ سال مسلسل نقصان میں جارھی تھی۔ ۱۹۷۰ میں اس نے پہلا وائرلیس فون نوکیا ڈی-ایکس ۲۰۰ کے نام سے بنایا۔ ۱۹۸۷ ء میں آیک نیٹورکنک کمپنی نے اپنے شئیر نوکیا کو بیچ دیے۔ ۱۹۹۲ء میں اس کا نام نوکیا ٹیلیکمیونیکیشن رکھ دیا گیا۔ ۱۹۷۰ء سے ۱۹۸۰ ء کے درمیان نوکیا نے فون کے ذریعے پیفام رسانی پر کام کرنا شروع کردیا۔ ۱۹۹۸ء میں ایک کمپنی چیک پوائنٹ نے نوکیا کے ساتھ پارٹنر شپ کرلیں۔ جس میں وه اپنے سافٹ وئیر نوکیا کے کمپیوٹر کے لیے تیار کرتی تهی۔ ۱۹۸۷ء میں اس نے نوکیا کا پہلا موبائل بنایا۔
۱۹۹۴ء میں نوکیا نے اپنی ۲۱۰۰ موبائل فون سیریز کا آغاز کیا۔ ۱۹۹۰ سے ۲۰۰۸ کے دوران نوکیا نے اپنا کاروبار ۲۱۸ ملکوں میں بڑھالیا تھا۔ اور کڑوروں میں منافع کمایا۔ ۲۰۱۰ء میں نوکیا نے اسمارٹ فون پر کام کرنا شروع کردایا اس کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھ کر۔ اس کے علاوه اپنے ٹیبلیٹ بھی مارکیٹ میں متعارف کروائیں۔

۲۰۱۱ء میں نوکیا نے مائیکروسافٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کرکے مارکیٹ میں ونڈو فون کو متعارف کروایا ۔جس میں انهیں پذیرائی ملنے کی امید تھی، مگر اس کے اعلان گے ساتھ ھی مارکیٹ میں نوکیا کے شئیر تیزی سے نیچے آگئے۔ یہ کہا جاسکتا ہے کہ نوکیا کے ونڈو فون مارکیٹ میں فیل ہوچکے ہیں۔ مگر ان سب کے باوجود نوکیا دنیا کی سب سے بڑی موپالم فون کمپنی ہے اور اپنی کامیابی کے سفر پر گامزن ہے۔

نوکیا کمپنی Reviewed by on . دنیا بھر میں موبائل فون کی ضمانت مانی جانے والی اس کمپنی نے بھی اپنے ابتدائی دور میں بے انتہا محنت کی ہے اور آج یہ اس مقام پر پہنچی ہے کہ اس کے تخلیق کیے ہوئے م دنیا بھر میں موبائل فون کی ضمانت مانی جانے والی اس کمپنی نے بھی اپنے ابتدائی دور میں بے انتہا محنت کی ہے اور آج یہ اس مقام پر پہنچی ہے کہ اس کے تخلیق کیے ہوئے م Rating: 0
scroll to top