جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » نیب جیسے خود مختار ادارے پر الزامات، آخر کیوں؟

نیب جیسے خود مختار ادارے پر الزامات، آخر کیوں؟

میں وزیر اعظم کے اہم اعلان نے نہ صرف حکومتی بلکہ حرب اختلاف میں بھی کھلبلی مچا دی ہے۔

پاکستان میں کرپشن، بدعنوانی کی روک تھام میں سرگرم ادارہ جو پاکستان میں کرپٹ افراد کے احتساب کرتا ہے آج اس ادارےپر سوالیہ نشان لگ گیا ہے؟۔ حاں ہی میں وزیر اعظم کے اہم اعلان نے نہ صرف حکومتی بلکہ حرب اختلاف میں بھی کھلبلی مچا دی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے قومی احتساب بیورو ( نیب) پر کھلے الفاظ میں تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب سرکاری افسران کو حراساں کررہی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے امور کی انجام دہی میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں یہ معاملہ کئی بار نیب چیئرمین کے نوٹس میں لایا ہوں، انہیں ہر صورت نوٹس لینا چاہیے، بصورت دیگر حکومت اس حوالے سے قانونی اقدامات کرسکتی ہے۔ اس بیان کے بعد اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ جب ہم نے یہ مامعلہ پر وزیر اعظم کو غور کرنے کو بولا تو وزیر اعظم نے کان نہ دھرے اور اب جب بات ان کے پارٹی تک پہنچی تو وزیر اعظم کا یہ بیان حیران کن ہے۔ جبکہ کئی رہنماؤں کا یہ موقف ہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) ایک خودمتار اور غیر جانبدار ادارہ ہے ان کے امور میں مداخلت کرنا وزیر اعظم کی نا اہلی ثابت کرتا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ نیب نے سیاسی پارٹوں کے اہم رہنمایوں کے کرپشن اسکینڈل اور خود برد کے کیسس کو منظر عام پر لانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے لیکن جب پاکستان کے موجودہ حکومت پر نیب نے کاروائی شروع کی تو ایسی احتساب کے ادارے پر تنقید ہونا حکومت کو کرپٹ اور بد عنوان ظاہر کرتی ہے۔

نیب جیسے خود مختار ادارے پر الزامات، آخر کیوں؟ Reviewed by on . پاکستان میں کرپشن، بدعنوانی کی روک تھام میں سرگرم ادارہ جو پاکستان میں کرپٹ افراد کے احتساب کرتا ہے آج اس ادارےپر سوالیہ نشان لگ گیا ہے؟۔ حاں ہی میں وزیر اعظم ک پاکستان میں کرپشن، بدعنوانی کی روک تھام میں سرگرم ادارہ جو پاکستان میں کرپٹ افراد کے احتساب کرتا ہے آج اس ادارےپر سوالیہ نشان لگ گیا ہے؟۔ حاں ہی میں وزیر اعظم ک Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top