جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » جامعات » نیویارک یونیورسٹی

نیویارک یونیورسٹی

نیویارک یونیورسٹی امریکہ کی بہترین یونیورسٹی میں سے ایک ہے۔ اس کا بنیادی کیمپس گرین وچ گائوں میں ہے۔ یہاں پر ۵۳۰۰۰ طالب علم تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جن میں سے ۲۳۵۲۶ انڈر گریجویٹ اور ۲۱۹۸۴ پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ اس کے صدر جاہن سیکسٹن جبکہ چئرمین مارٹن لپٹن ہے۔ ۲۰۱۴ ء کے سال میں اس یونیورسٹی نے ۳.۵ بلین کا منافع کمایا ہے۔
کامیابیاں
اسے ۳۴ منوبل پرائز، تین ایبل پرائز،۱۰ نشنل ماڈل آف سائنس، ۳۰ کے اوپر اکیڈمی ایوارڈ، اس کے علاوہ رس پرائز، جورڈن پرائز اور ڈریپر پائز وغیرہ جیت چکے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے مطابق یه یونورسٹی سب سے زیادہ اپنے طلباء باہر پڑھنے کے لیے بھیجتی ہے بمقابلہ امریکہ کے کسی اور کالج اور یونیورسٹی کے۔
تاریخ
۱۸۳۰ء میں ایلبرٹ جیلاٹن، سیکریٹری آف ٹریشری، تھامس جیفرون اور جیمس میڈیزن نے نیویارک کی ترقی کو دیکھ کر اس شہر کے لیے یونورسٹی کی بنیاد رکھنے کا سوچا۔ ۱۸ اپریل ۱۸۳۱ء میں اس کی بنیاد رکھی گئی کسی ایسے کالج کے طور پر جو رتبے نہیں بلکه قابلیت کی بنیا پر ہو۔
۱۸۳۲ء میں اس کی پہلی کلاس ہوئی۔ ۱۸۳۵ء میں اسکول آف لاء اس کا حصہ بنا۔ ۱۸۹۰ تک یہ ایک پرائمری انڈر گریجویٹ اسکول تھا۔ اس کے بعد اس کی بنیاد میں گریجویشن کو بھی شامل کر لیا گیا۔ ۱۹۱۷ ء میں اس نے انرولمنٹ کے مطابق سب سے زیاہ داخلے لے کر اپنے پورے ملک کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے بعد اس کی ترقی کا سلسلہ چلتا گیا اور وقت کی ضرورت کے مطابق اس کے کیمپس اور رقبے میں اضافہ ہوتا گیا۔
یونیورسٹی لوگو
اس کا رنگ جامنی ہے اور اس کے لوگو کا نشان مشعل ہے جو کہ کہا جاتا ہے کہ مجسمہ آزای کی مشعل سے لیا ہوا ہے۔ جو علم کی روشنی پھیلانے کو ظاہر کرتا ہے۔
کیمپس
یونیورسٹی کو امریکہ کی ساتویں بڑی یونیورسٹی قرار دیا گیا ۔ اس کے اهم کیمپس میں سے ایک اسکول آف آرٹ، اسکول آف سائنس اینڈ آرٹس، اسکول آف انجینیئرنگ، اس کے علاوه میڈیکل اسکول اور بزنس اسکول شامل ہیں۔ جس کے مطابق مختلف مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
سہولیات
اس کی سب سے بڑی سہولت اس کے طالب علموں کے لیے اس کی لائبریری ہے۔ جو کہ ۴۲۵۰۰۰ مربع فٹ ہے۔ اس کے علاوه پرفارمنگ ہائوس، میوزک ہائوس اور ریسرچ کی سہولیات میسر ہے۔

نیویارک یونیورسٹی Reviewed by on . نیویارک یونیورسٹی امریکہ کی بہترین یونیورسٹی میں سے ایک ہے۔ اس کا بنیادی کیمپس گرین وچ گائوں میں ہے۔ یہاں پر ۵۳۰۰۰ طالب علم تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جن میں سے ۲ نیویارک یونیورسٹی امریکہ کی بہترین یونیورسٹی میں سے ایک ہے۔ اس کا بنیادی کیمپس گرین وچ گائوں میں ہے۔ یہاں پر ۵۳۰۰۰ طالب علم تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جن میں سے ۲ Rating:
scroll to top