پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » تحقیق و جستجو » هم زنده قوم ہیں

هم زنده قوم ہیں

پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جس میں انواع و اقسام کے لوگ ، ثقافتیں، زبانیں پائی جاتی ہیں یہ سارے رنگ مل کر اسے مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کا میزبان ہے۔
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کے چھٹے نمبر پر آتا ہے۔ اس سےپہلے نائجیریا اور بعد میں برازیل آتا ہیں۔ پاکستان کی آبادی کا تخمینہ ۲۰۱۱ءمیں ۱۸۷ ملین سے زائد ہےپاکستان کی شہری آبادی میں سات گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ کل آبادی میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ آبادی کی شرح اضافہ ۱.۶ فیصد پر ہے. پاکستان کی ۵۰ فیصد سے زیادہ آبادی ۵۰۰۰ یا اُس سے زیادہ آبادی والے علاقوں میں رہتی ہے۔
شہری رہائش کے اعتبار سے پاکستان کی آبادی ایشیا کی ۳۶ فیصد آبادی ہیں۔ پاکستان ان ممالک میں شمار ہوتا ہے، جن میں سب سے زیادہ نوجوان پائے جاتے ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی سندھ اور کراچی میں آباد ہیں۔کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ گنجان آباد شہر ہے۔ پھر پنجاب کے بڑے شہروں اور خیبر پختونخواہ کے بڑے شہروں میں آبادی زیاده ہیں. رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان آبادی کے لحاظ سے سب سے آخر میں آتا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق ۱۹۹۰ سے ۲۰۰۸ تک پاکستان کی آبادی ۲۳۰ لاکھ تک بڑھی ہیں۔ پاکستان کی آبادی کا ۴۸ فیصد پنجابی قوم، ۱۲ فیصد سندھی قوم، ۱۰ فیصد سرائیکی اور پختون اور اردو قوم ۸%، ۸% ہیں۔ باقی کی ۱۴ فیصد دوسری قومیں ہیں۔
پاکستان کی کل آبادی ۱۹۹۰۸۵۸۴۷ ہیں. جس میں مرد ۴۵ فیصد اور عورتیں ۵۵فیصد ہیں۔ جبکه شرع پیدائش ۳.۵۸ فیصد ہیں.

هم زنده قوم ہیں Reviewed by on . پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جس میں انواع و اقسام کے لوگ ، ثقافتیں، زبانیں پائی جاتی ہیں یہ سارے رنگ مل کر اسے مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جس میں انواع و اقسام کے لوگ ، ثقافتیں، زبانیں پائی جاتی ہیں یہ سارے رنگ مل کر اسے مزید خوبصورت بناتے ہیں۔ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ Rating:
scroll to top