پیر , 24 جولائی 2017

Home » تازہ ترین » والوپس فلائٹ فیسیلیٹی ورجینیا کا راکٹ لانچنگ پیڈ

والوپس فلائٹ فیسیلیٹی ورجینیا کا راکٹ لانچنگ پیڈ

خلامیں 5000سے زیادہ مختلف سیٹلائٹس موجود ہیں۔ جب سے انسان نے اپنی زمین سے باہر نکلنے کی سعی کی ہے،وہ مسلسل آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ خلا میں راکٹ کیسے بھیجا جاتا ہے اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا قیام کب عمل میں لایا گیا۔ یہ چند بنیادی سوالات ہیں، مگر آج ہم تعارف کروائیں گے امریکی ریاست ورجینیا کی فلائٹ فیسیلیٹی کی جو کہ نصف صدی سے زائدعرصے تک خلامیں راکٹ بھیج رہی ہے۔

والوپس فلائٹ فیسیلیٹی (ورجینیا)

امریکی ریاست ورجینیا کےمشرقی ساحل نورفوک پر واقع والوپس فلائٹ فیسیلیٹی نامی مرکزہے۔ جوبنیادی طور پر ناسا اور دیگر وفاقی ایجنسیوں کے سائنسی و تجرباتی مشن خلامیں بھیجنے کے لئے بطور راکٹ لانچنگ پیڈ استعمال ہوتا ہے۔

والوپس فلائٹ فیسیلیٹی کا قیام 1945 میں عمل میں لایا گیا،تب سے اب تک یہاں سے خلامیں قریبا 16،000 تجربائی و تحقیقاتی مشن روانہ کیے جا چکے ہیں۔ یہاں سے نہ صرف بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر راکٹ بھیجے جاتے ہیں بلکہ چھوٹے پیمانے پر فضائی ماحولیات کی نگرانی کے لئے جہاز اور ائر بالون بھی اڑان بھرتے ہیں۔

والوپس فلائٹ فیسیلیٹی ورجینیا

والوپس کا یہ سنٹر ملک کے دوسرے اہم اداروں کے سائنسی ، تحقیقی اور تجرباتی مشنز کے لئے بھی مدد فراہم کرتا ہے۔امریکہ بحریہ اورامریکہ کے سمندری تحقیقات اور امورکا خیال رکھنے والے ادارے نوا کے لئے بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ (National Oceanic and Atmospheric Administration (NOAA

والوپس فلائٹ فیسیلیٹی پر ناسا کے کل وقتی سول سروس ملازمین کی تعداد ہزار ہے۔ یہاں پر امرکی بحریہ کے تیس ملازمین جبکہ نوا کے 100 کے قریب ملازمین موجود رہتے ہیں۔

حال ہی میں ناسا کا مال بردار راکٹ 'انتارس' اسی پیڈ سے لانچنگ کرتے ہوئے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہوا تھا۔ ناسا کے مطابق راکٹ پر کوئی خلاباز سوار نہیں تھا اور وہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لئے سامان لے جا رہا تھا۔ 'ناسا' کاکہنا تھا کہ 14 منزلہ یہ راکٹ نجی کمپنی 'اوربیٹل سائنسز کارپوریشن' نے تیار کیا تھا اور یہی کمپنی اس کی لانچنگ کی ذمہ دار تھی۔

یاد رہے اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرموجود عملے میں کل چھ خلا باز موجود ہیں جن میں ناسا کے دو، یورپی خلائی ایجنسی کا ایک جبکہ روسی خلائی ایجنسی کے تین خلا باز شامل ہیں۔

دنیا بھر میں موجود راکٹ لانچنگ پیڈ کی ویب سائٹس:

راکٹ اور سپیس ٹیکنالوجی کا مختصر تعارف:

http://www.qsl.net/w2vtm/launchsites.html

http://www.russianspaceweb.com/centers.html

http://www.spacetoday.org/Rockets/Spaceports/LaunchSites.html

والوپس فلائٹ فیسیلیٹی ورجینیا کا راکٹ لانچنگ پیڈ Reviewed by on . خلامیں 5000سے زیادہ مختلف سیٹلائٹس موجود ہیں۔ جب سے انسان نے اپنی زمین سے باہر نکلنے کی سعی کی ہے،وہ مسلسل آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ خلا میں راکٹ کیسے بھیجا جاتا خلامیں 5000سے زیادہ مختلف سیٹلائٹس موجود ہیں۔ جب سے انسان نے اپنی زمین سے باہر نکلنے کی سعی کی ہے،وہ مسلسل آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ خلا میں راکٹ کیسے بھیجا جاتا Rating:
scroll to top