جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » وفاقی بجٹ ١٦-٢٠١٥ عوام کی ترجعحات کا محور

وفاقی بجٹ ١٦-٢٠١٥ عوام کی ترجعحات کا محور

وفاقی بجٹ ٢٠١٥-٢٠١٦ جمہوری حکومت کا تیسرا بجٹ ہے۔ پاکستانی عوام اس امید پر قائم تھے کہ اس دفعہ عوام کو ریلیف دیا جائے گا لیکن عوام کی تمام امیدیں دم توڑ گئی۔ دنیا کا کوئی بھی ملک ہو وہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرتا ہے لیکن پاکستان میں عوام کو ریلیف فاہم کرنے کے بجائے انہی پر مہگائی کا تحفہ دے دیا جاتا ہے۔ ١٦-٢٠١٥ کے بجٹ میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں ساڑھے سات فیصد اضافے کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دودھ ، دہی ، مصالحہ ، دالوں سمیت منرل واٹر اور سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ اب عوام کرے تو کیا کرے اگر عام روز مرہ کی چیزوں میں اضافہ ہو گیا ہے تو غریب آدمی تو ایک وقت کی روٹی بھی نصیب ہونا ناممکن نظر آتا ہے۔ حکومت عوام کی امیدوں کے بر خلاف بجٹ پیش کر کے کہتی ہے کہ یہ بجٹ معاشی خوشحالی کا باعث ہو گا مگر جب عام آدمی ہی ایک وقت کی روٹی کے لئے ترسے گا تو ملک میں معاشی خوشحالی تو دور کی بات عوام اپنے حق کے لئ سڑکوں پر آ جائیں گے۔ میں وفافی حکومت خاص کر کے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے درخواست کرتی ہوں گے خدارہ اپنا اپنا سوچن کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کا سوچو ۔ عام آدمی کی بہتری کے لیے سوچو۔ اگر عوام کو ریلیف ملے گی تو وہ خوشحال ہو گی اور ملک میں بھی معاشی ترقی ہو گی۔ اور حکومت یہ نہ بھولے کے ملک کی ترقی میں آپ لوگوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کا ہاتھ ہے۔اس لئے عوام کے وسائل حکومت کی اہم ترجع ہونی چاہیے

وفاقی بجٹ ١٦-٢٠١٥ عوام کی ترجعحات کا محور Reviewed by on . وفاقی بجٹ ٢٠١٥-٢٠١٦ جمہوری حکومت کا تیسرا بجٹ ہے۔ پاکستانی عوام اس امید پر قائم تھے کہ اس دفعہ عوام کو ریلیف دیا جائے گا لیکن عوام کی تمام امیدیں دم توڑ گئی۔ دن وفاقی بجٹ ٢٠١٥-٢٠١٦ جمہوری حکومت کا تیسرا بجٹ ہے۔ پاکستانی عوام اس امید پر قائم تھے کہ اس دفعہ عوام کو ریلیف دیا جائے گا لیکن عوام کی تمام امیدیں دم توڑ گئی۔ دن Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top