جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اضافی » وڈیو گیم زیادہ کھیلنے والے بچے مسائل کا شکار

وڈیو گیم زیادہ کھیلنے والے بچے مسائل کا شکار

ایک اسپینش تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ وڈیو گیم کھیلنے والے بچے رویوں میں مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔وہ بچے جو ہفتے میں وڈیو گیم کھیلنے کے اوقات ایک یا دو گھنٹے تک محدود کردیتے ہیں انہیں بصری اشاروں کا تیزی سے جواب دینا جیسےادراکی فوائد حاصل ہوتی ہیں ۔بارسیلونا کے ایک اسپتال کے ڈاکٹر جیزز پوجول جو تحقیق کے سربراہ مصنف بھی ہیں ، کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے بچے اپنے وقت کا ایک کافی حصہ اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں جو شاید اچھا ہے اور ضروری بھی۔پوجول اور ان کے ساتھیوں نے بارسیلونا میں سات سے 11 سال تک کی عمر کے 2442 بچوں کے متعلق ڈیٹا، یہ جانچنے کیلئے کہ کتنا وقت وڈیو گیم کھیلنا بچوں پر اثر انداز ہوتا ہے ، جانچا۔ٹیم کی طرف سے ایکسٹریم گیمرز کا نام دیئے جانے والےبچوں کو نکال دیا گیا ،جو ہفتے میں کم از کم 18 گھنٹے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں۔ تحقیق میں 428 بچوں کو شامل کیا گیا جن کو ان کے والدین نے ‘نان –گیمرز ‘ بتایا تھا۔تحقیق کے شروع میں محققین نے والدین سے پوچھا کہ ان کے بچے ہفتے میں اوسطاً کتنا وقت ویک ڈے اور ویک اینڈ پر ویڈیو گیم کھیلنے میں صرف کرتے ہیں۔محققین نے ریکارڈمیں درج کیا کہ اوسطاً گیمرز ہفتے میں چار گھنٹے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں۔ لڑکے عام طور پر لڑکیوں کے مقابلے میں ہر ہفتے 1.7 گھنٹہ زیادہ وڈیو گیم کھیلتے ہیں۔مجموعی طور پر وڈیو گیم کھیلنے والوں میں نہ کھیلنے والوں کے مقابلے میں رویے کے زیادہ مسائل نہیں دکھے۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ بچےویڈیو گیم پر جتنا وقت زیادہ صرف کرتے ہیں اتنا ہی زیادہ ان کے رویوں میں مسائل پیش آتے ہیں۔بچے جو ہفتے میں کم از کم 9 گھنٹے ویڈیو گیم کھیلتے ہیں ان کا رویہ ان بچوں کی نسبت جو کم گیم کھیلتے ہیں برا ہوتا ہے۔محققین نے بچوں کی موٹر رسپانس اسپیڈ ، توجہ اور یادداشت کا معائنہ بھی کیا۔صرف ایک گھنٹے کی گیمنگ بچوں کی موٹر رسپانس اسپیڈ تیز کرنے کیلئے کافی تھی۔اگر چہ بہتری کی سطح دو گھنٹوں کی گیمنگ کے بعد کم ہوگئی ۔تاہم انہیں گیم کھیلنے والوں اور نہ کھیلنے والوں کے درمیان توجہ اور یادداشت میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیا۔

وڈیو گیم زیادہ کھیلنے والے بچے مسائل کا شکار Reviewed by on . ایک اسپینش تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ وڈیو گیم کھیلنے والے بچے رویوں میں مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔وہ بچے جو ہفتے میں وڈیو گیم کھیلنے کے اوقات ایک یا ایک اسپینش تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ وڈیو گیم کھیلنے والے بچے رویوں میں مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔وہ بچے جو ہفتے میں وڈیو گیم کھیلنے کے اوقات ایک یا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top