ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » وہ بالی وڈ اداکار جنہوں نے روایت کیخلاف شادیاں کیں

وہ بالی وڈ اداکار جنہوں نے روایت کیخلاف شادیاں کیں

دوستیاں کرنا،رشتے بنانا اور انہیں توڑ دینا یہ سب شوبز انڈسٹری میں عام سی بات ہے،بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے بارے میں آئے روز سننے کو ملتا ہے کہ آج وہ کسی کے ساتھ ہیں، کل کسی کے اور پرسوں کسی اور کے۔لیکن بولی وڈ کا ایک پہلو اور بھی ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں،فلم انڈسٹری میں تمام لوگ برے نہیں ہیں بلکہ بہت سے اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے طلاق یافتہ خواتین سے شادی کی اور ان کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ۔یہاں بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی اداکاروں کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے جنہوں نے جیون ساتھی کیلئے طلاق یافتہ خواتین کا انتخاب کیا۔
سنجے دت،مانیتا دت:
بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے پہلی شادی رچا شرما سے،دوسری شادی ریحا پلائی سے کی لیکن ان کی دونوں شادیاں ناکامی کا شکار ہو گئیں اور پھر انہوں نے تیسری شادی مانیتا دت سے کی ۔لیکن مانیتا پہلے سے شادی شدہ تھیں ،ان کی پہلی شادی معراج الرحمان سے ہوئی تھی ،اس کہانی کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ مانیتا نے پہلی شادی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی اداکار سنجے دت سے کی ۔ان کے شوہر معراج نے عدالت میں مانیتا پر کیس دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی کی دوسری شادی غیر قانونی ہے،تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مانیتا اور سنجے دت کی شادی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔
سمیر سونی،نیلم کوٹھاری:
بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 4 سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سمیر سونی کی بیوی ماضی کی معروف اداکارہ نیلم کوٹھاری ہیں۔نیلم سمیر سے شادی سے قبل برطانوی تاجررشی سیٹھیا سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہ چکی ہیں،اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد نیلم نے سمیر کے ساتھ شادی کرنے کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ دونوں اداکاروں کو ملانے میں بھارتی ٹی وی کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور نے اہم رول اداکیا ہے۔
راہول رائے ،راج لکشمی:
بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار راہول رائےنے سمیر سونی کی پہلی بیوی راج لکشمی سے شادی کی،راج لکشمی کی یہ دوسری جبکہ راہول کی پہلی شادی تھی،تاہم اس شادی کا انجام بھی علیحدگی کی صورت میں ہوا اور دونوں نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرلی۔
متھن چکربرتی،یوگیتا بالی:
متھن چکربرتی کی کہانی سب سے دلچسپ ہے ،ان کی بیوی یوگیتا بالی معروف گلوکار اور اداکار کیشور کمار کی تیسری بیوی رہ چکی ہیں،تاہم کیشور کمار سے علیحدگی کے بعد انہوں نے 1979 میں مشہور اداکار متھن چکربرتی سے شادی کرلی۔
گلزار،راکھی:
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکھی سے کون واقف نہیں لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ہیں جولوگوں سے پوشیدہ ہیں،راکھی کی پہلی شادی بنگالی ہدایت کاراجے بسواس سے ہوئی تھی جو ناکام ہوگئی ۔ان کی دوسری شادی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف شاعر گلزار سے ہوئی،لیکن یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی،لیکن دونوں میں قانونی طور پر علیحدگی نہیں ہوئی،راکھی اور گلزار کی ایک بیٹی ہے جس کانام میگھنا گلزار ہے۔
انوپم کھیر،کرن کھیر:
اس فہرست میں ان دونوں اداکاروں کانام دیکھ کر آپ یقیناً حیران ہوئے ہوں گے ،لیکن یہ سچ ہے کہ بولی وڈ کی سب سے خوشگوار جوڑی انوپم کھیراور کرن کھیر کی ہے ،لیکن انوپم سے شادی کرنے سے قبل کرن ممبئی کے ایک تاجر کی بیوی رہ چکی ہیں۔اپنی پہلی شادی کے خاتمے کےبعد کرن کھیر نے انوپم سے دوسری شادی کی،یہاں تک کہ انوپم نے ان کے بیٹے سکندر کو قانونی طور پر گود لیا اور اب وہ اسے اپنا بیٹا ہی مانتے ہیں۔

وہ بالی وڈ اداکار جنہوں نے روایت کیخلاف شادیاں کیں Reviewed by on . دوستیاں کرنا،رشتے بنانا اور انہیں توڑ دینا یہ سب شوبز انڈسٹری میں عام سی بات ہے،بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے بارے میں آئے روز سننے کو ملتا ہے کہ آج وہ دوستیاں کرنا،رشتے بنانا اور انہیں توڑ دینا یہ سب شوبز انڈسٹری میں عام سی بات ہے،بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے بارے میں آئے روز سننے کو ملتا ہے کہ آج وہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top