جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » ٢٠١٧ میں ہم سے بچھڑ جانے والے بولی وڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار:

٢٠١٧ میں ہم سے بچھڑ جانے والے بولی وڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار:

ویسے تو دنیا سے ایک نہ ایک دن سب ہی کو جانا ہے لیکن قدرت کی طرف سے عطا کردہ اس زندگی میں کچھ انسان ایسے کام کر جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ایسے ہی کچہ اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ ان کی موت کس طرح ہوئی۔

1 اوم پوری:
اوم پوری بولی وڈ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھے رواں برس پاکستان اور مسلمانوں کے حق میں بیان دینے کے باعث ان کو اپنے ہی ملک میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بہر حال اوم پوری رواں برس کے پہلے مہینے میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 66 برس کی عمر میں اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔کچہ زرایٰع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کو پاکستان کی حمایت میں بولنے پر قتل کیا گیا ہے.
2 وینود کھنا:
بولی وڈ انڈسٹری میں کئی شاندار اور کامیاب فلموں میں اداکاری کرنے والے وینود کھنا بھی 70 سال کی عمر میں رواں برس کینسر کی وجہ سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
3 ریما لاگو:
ریما لاگو بھی بھارت کی ایک کامیاب اداکارہ تھیں انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، رواں برس وہ بھی علالت کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
4 سونِکا چوہان:
سونِکا چوہان بھارت کی ایک مشہور ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ تھیں ان کی موت اسی سال اپریل کے آخر میں ایک کار حادثے میں ہوئی ان کی عمر محض 28 سال تھی۔
5 ریکھا سندھو:
ریکھا سندھو تامل ٹی وی پروگرامز میں اداکاری کرتی تھیں وہ بھی اسی سال چنئی بنگلورو ہائی وے پر محض 22 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔
6 پرَدیپ کمار:
پرَدیپ کمار ایک تامل اداکار تھے انہوں نے 3 مئی 2017 کو اپنی اہلیہ سے اختلافات کے باعث خودکشی کرلی۔

٢٠١٧ میں ہم سے بچھڑ جانے والے بولی وڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار: Reviewed by on . ویسے تو دنیا سے ایک نہ ایک دن سب ہی کو جانا ہے لیکن قدرت کی طرف سے عطا کردہ اس زندگی میں کچھ انسان ایسے کام کر جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہ ویسے تو دنیا سے ایک نہ ایک دن سب ہی کو جانا ہے لیکن قدرت کی طرف سے عطا کردہ اس زندگی میں کچھ انسان ایسے کام کر جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top