پیر , 24 جولائی 2017

Home » تحقیق و جستجو » ٹویٹر پیغامات ہٹانے والوں میں ترکی اور روس سرفہرست

ٹویٹر پیغامات ہٹانے والوں میں ترکی اور روس سرفہرست

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں انہیں ٹویٹر پر سے مواد ہٹانے سے متعلق ملنے والی درخواستوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، جن ممالک کی جانب سے درخواستیں دی گئیں ان میں ترکی اور روس سرفہرست ہیں۔امریکی کمپنی کے مطابق ٹویٹر پر سے مواد ہٹانے کیلئے حکومتوں اور پولیس کی جانب سے موصول ہونیوالی درخواستوں میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اس میں ترکی اور روس ماضی کی طرح اب بھی سب سے آگے ہیں۔ٹویٹر کے مطابق مختلف ممالک اپنے داخلی قوانین کے تحت کسی مواد کے غیرقانونی ہونے پر اسے ویب سائٹ سے ہٹانے کی درخواست دیتے ہیں، دنیا کے 37 ممالک کی حکومتوں اور پولیس اداروں کی طرف سے رواں برس جنوری سے جون تک اس طرح کی 4434 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 761 درخواستیں عدالتی احکامات کی صورت میں ملیں۔ٹویٹر حکام نے بتایا کہ 15195 اکاﺅنٹس کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ 20594 اکاﺅنٹس کیخلاف کارروائی کی گئی، ترکی سے 2493 درخواستیں موصول ہوئیں، تاہم اکاﺅنٹس سے متعلق معلومات جاننے کیلئے درخواستیں دینے میں امریکا سب سے آگے رہا، جاپان کا دوسرا نمبر جبکہ برطانیہ، فرانس اور ترکی ان کے پیچھے ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہیں۔

ٹویٹر پیغامات ہٹانے والوں میں ترکی اور روس سرفہرست Reviewed by on . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں انہیں ٹویٹر پر سے مواد ہٹانے سے متعلق ملنے والی درخواستوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، جن مما سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کہا ہے کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں انہیں ٹویٹر پر سے مواد ہٹانے سے متعلق ملنے والی درخواستوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، جن مما Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top