جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » ٹین وولف

ٹین وولف

ٹین وولف ایم-ٹی-وی پر نشر ہونے والی انگلش سیریز ہے۔ جسے ۱۹۸۵ ء کی فلم ٹین وولف سے متاثر ہو کے بنایا گیا ہے۔ اس کے اب تک چار سیزن آچکے ہیں۔ جن میں سے پہلا سیزن ۵ جون ۲۰۱۱ ء میں نشر کیا گیا، دوسرا ۳ جون ۲۰۱۲ء کو، تیسرا ۳ جون ۲۰۱۳ء کو اور چوتھا ۲۳ جون ۲۰۱۴ کو نشر کیاگیا ہے۔ اس کی پانچویں سیریز بیس اقساط پر مشتمل ہے اورجلد ہی ناظرین اسے دیکھ پائے گے۔
کہانی
کہانی ایک ٹین ایجر لڑکے اسکوٹ کی ہے جو ایک ہائی اسکول میں پڑھتا ہے۔ اس کی زندگی اس وقت بدلتی ہے جب اس کو ایک وئیر وولف کاٹ لیتا ہے اوروہ بھی ان کے جیسا بن جاتا ہے۔ ایسے میں اس کی نارمل زندگی اور ایک نئی زندگی جوکه ایک وئیر وولف کی ہوتی ہے اس کو توازن میں رکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب اس کی ملاقات ایک لڑکی ایلیسن سے ہوجاتی ہے جسے وہ محبت کرنے لگ جاتا ہے مگر وه ایک ایسے خاندان سی ہوتی ہے جو سالوں سے وئیر وولف کا شکار کرتے ہیں۔ ان سب چیزوں کے درمیان اس کی ٹین ایج کی زنگی پھنس جاتی ہے مگر یہ سب چیزین اسے پھلے سے مضبوط اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کا بھی حوصلہ دیتے ہیں۔

teen-wolf-season-5-1
کردار
اس کے اہم کرداروں مں اسکوٹ جو کہ ٹین وولف ہے۔ اسکوٹ کا کردار ٹیلر پوسے نے کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیلن او برائن نے اسٹائلز کا گردار کیا ہے جو کہ اسکوٹ کا بہترین دوست ہے۔ کریسٹل ریڈ نے ایلیسن جو کہ اسکوٹ کا پیار ہے، کا کردار نبھایا ہے۔ ٹیلر ہچلین نے ڈیرک کا کرار نبھایا ہے جو کہ ایک وئیروولف ہے۔
تبصرہ و تنقید
۲۰۰۹ ء میں ایم-ٹی-وی نے اس سیریز کو نشر کرنے کا اعلان کیا تها۔اس کے پروڈیوسر اسے کامیڈی سے زیادہ ڈرائونی اور رومینٹک بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ ایک وئیر ووولف زیادہ خوبصورت ، نفیس اور ڈرائونا ایک ہی وقت میں ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ٹین وولف انگلش سیریز کے لیے یہ ایک بہترین اضافہ ھے۔ اس کے سارے کرداروں کی اداکاری بہت بہترین ہے ۔ اور منظر کشی بہت خوبصورتی سے کی ہوئی ہے جس سے آپ بیک وقت کردار سے محبت بھی کرتے ہیں ور اس سے ڈرتے بهی ہے۔ انگلش سیریز کے دیوانوں کے لیے یہ ایک بہترین سیریز ہے۔

ٹین وولف Reviewed by on . ٹین وولف ایم-ٹی-وی پر نشر ہونے والی انگلش سیریز ہے۔ جسے ۱۹۸۵ ء کی فلم ٹین وولف سے متاثر ہو کے بنایا گیا ہے۔ اس کے اب تک چار سیزن آچکے ہیں۔ جن میں سے پہلا سیزن ۵ ٹین وولف ایم-ٹی-وی پر نشر ہونے والی انگلش سیریز ہے۔ جسے ۱۹۸۵ ء کی فلم ٹین وولف سے متاثر ہو کے بنایا گیا ہے۔ اس کے اب تک چار سیزن آچکے ہیں۔ جن میں سے پہلا سیزن ۵ Rating: 0
scroll to top