بدھ , 22 نومبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل:

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل:

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ملک کی صف اول کی اداکارہ میں ہوتا ہے اور انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے، عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت دنیابھر میں جاری ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ماہرہ میڈیا کی ہاٹ فیورٹ بن گئی ہیں ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان نے معروف بھارتی فیشن برانڈ ’’دیوانی‘‘ کے لیے بھاری اور خوبصورت ملبوسات پہن کر ساحل سمندر پر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔تصاویر میں ماہرہ خان جل پری کے انداز میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں جب کہ لباس ان پر خوب جچ رہے ہیں۔
اس سے قبل ماہرہ خان بھارتی میگزین ووگ کے لیے بھی فوٹوشوٹ کراچکی ہیں جس میں ان کی بغیر میک اپ تصاویر کو خوب پسند کیا گیا تھا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان رواں سال جنوری میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں نظر آئی تھیں ،فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا جب کہ شائقین کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی ان کی خوبصورتی کے مداح ہوگئے تھے جن میں رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔ماہرہ ان دنوں پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ورنہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل: Reviewed by on . پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ملک کی صف اول کی اداکارہ میں ہوتا ہے اور انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے، عالمی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ملک کی صف اول کی اداکارہ میں ہوتا ہے اور انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے، عالمی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top