پیر , 24 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » پاکستانی اداکار فواد خان پر بھارتی زمین تنگ ہونے لگی

پاکستانی اداکار فواد خان پر بھارتی زمین تنگ ہونے لگی

حواس کھو بیٹھے،زبانیں زہر اوگلنے لگی۔پاکستان دشمنی میں بھارتیوں پر پاگل پن کے دورے پڑنے لگے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈاے پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے پیٹ میں بغیر حقائق جانے جو پاکستان کے خلاف مڑوڑ اٹھا تھا اب وہ لہر بالی وڈ میں بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کا بھارت ہی نہیں پوری دنیا معترف ہےلیکن کسی بھی عام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستانی فنکاروں کی تذلیل کرنا بھارت کا بتیرہ بن چکا ہے۔اب کی بار نشانہ اکستانی اداکار فواد خان کو بنایا گیا۔وہی فواد خان جسکے ساتھ بالی وڈ کی ہر صف اول کی اداکارہ کام کرنا چاہتی ہے۔ ایک بھارتی صحافی نے فواد خان کو بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کی دھمکی دے ڈالی۔ معروف بلاگر سومیادپتا بینر جی نےبالی وڈ میگزین بالی وڈ جرنلیسٹ میں نفرت،حسد،اور منافقت اسے پھرا فوادان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں بالی وڈ انڈسٹری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فواد خان سمیت تمام پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دیا جائے۔ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت کا یہ قابل نفرت رویہ نیا نہیں، استاد غلام علی سے لے کر راحت فتح علی خان،علی طفر سے لے کر فواد خان تک تمام کے تمام فنکار بھارتی تعصب کا نشانہ بن چکے ہیں۔انڈین میڈیا کا پروپیگنڈا ہو یا سوشل میڈیا پر بد حواسی،بات اب پاگل پن کی حدوں کو جھو رہی ہے۔

پاکستانی اداکار فواد خان پر بھارتی زمین تنگ ہونے لگی Reviewed by on . حواس کھو بیٹھے،زبانیں زہر اوگلنے لگی۔پاکستان دشمنی میں بھارتیوں پر پاگل پن کے دورے پڑنے لگے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈاے پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے پی حواس کھو بیٹھے،زبانیں زہر اوگلنے لگی۔پاکستان دشمنی میں بھارتیوں پر پاگل پن کے دورے پڑنے لگے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈاے پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے پی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top