بدھ , 22 نومبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » پاکستانی نژاد مزاحیہ اداکار زید علی کی اہلیہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی:

پاکستانی نژاد مزاحیہ اداکار زید علی کی اہلیہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی:

اپنی مزاح سے بھرپور ویڈیوز کی وجہ سے مشہور سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا نام پاکستانی نژاد کینیڈین شہری زید علی بالآخر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے اپنی اہلیہ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔کروڑوں لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن زید علی نے گذشتہ دنوں جب شادی کا اعلان کیا تو انہیں سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا لیکن ان کے مداحوں میں یہ بھی تجسس دیکھا گیا کہ وہ کس سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم اب اس راز سے پردہ اٹھ گیا اور ان کی اہلیہ کی ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ خیال رہے کہ زید علی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ 18 دنوں میں شادی کرنے جارہے ہیں جس کے بعد ان کا نکاح رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوا تھا۔2014 میں زید علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دوست کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔تاہم اگلے ہی دن انہوں نے اس پوسٹ کو اَپ ڈیٹ کیا اور لکھا کہ ’میری منگنی نہیں ہوئی، دراصل میں سب کو اپریل فول بنا رہا تھا‘۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

پاکستانی نژاد مزاحیہ اداکار زید علی کی اہلیہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی: Reviewed by on . اپنی مزاح سے بھرپور ویڈیوز کی وجہ سے مشہور سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا نام پاکستانی نژاد کینیڈین شہری زید علی بالآخر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ پاکستانی اپنی مزاح سے بھرپور ویڈیوز کی وجہ سے مشہور سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا نام پاکستانی نژاد کینیڈین شہری زید علی بالآخر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ پاکستانی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top