جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » پاکستانی چائے والے ارشد خان کی شخصیت ہی بدل گئی:

پاکستانی چائے والے ارشد خان کی شخصیت ہی بدل گئی:

پاکستانی فوٹو گرافر جویریا علی نےاسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے فروش لڑکے کی تصویر کھینچ کر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی۔ لیکن انہیں خبر نہیں تھی کہ یہ تصویر راتوں رات سوشل میڈیا پر اس طرح چھاجائے گی کہ ٹرینڈ بن جائے گی۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی نیلی آنکھوں والے پاکستان کے حسین ترین چائے والے (ارشد خان)کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ارشد کی پُر کشش شخصیت ان کی شہرت میں مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ہے، پُر کشش شخصیت کے علاوہ ارشد بہت ہی معصوم اور سادہ انسان ہیں اور اب اس چائے والے کی دھوم پاکستان سے نکل کر بھارت تک پہنچ چکی ہے۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے ارشد خان کو پاکستانی نیوکلئیر قرار دیتے ہوئے بھارتی خواتین کیلئے ‘سرجیکل اسٹرائیکس’ کا نا م دیا ہے۔پاکستان سمیت بھارتی خواتین اس چائے والے کے متعلق جاننے کیلئے بےقرار ہیں ۔اس وقت جب پاک بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کیخلاف شدید ردعمل کے باعث ثقافتی کلچر بھی متاثر ہوتا نظر آرہا ہے ،اس چائے والے کی تصویر نے بھارتی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ایک بھارتی کا تو یہ کہنا ہے کہ اس چائے والے کے خاطر ہی دونوں ممالک امن کی راہ اپنالیں۔ایک شخص نے اس چائے والے کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ برانڈ ایمبسیڈر بن جائے تو عالمی امیج کے مسئلے کو حل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
اٹھارہ سالہ ارشد کی جاذب نظر شخصیت سے متاثر ہوکر ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ اپنے کپڑوں کی برانڈنگ کیلئے بطور ماڈل ان کا انتخاب کرچکی ہے۔سٹاگرام پر پہلی بار شئیر کی جانے والی ارشد خان کی تصویر کو اب تک 28.1 کے لوگ لائک کرچکے ہیں،جبکہ لڑکیاں ارشد خان سے اتنی متاثر ہیں کہ انہوں نے خان کی نیلی آنکھوں کو معصومانہ خوبصورتی قرار دیا ہے۔لیکن خان کی کہانی صرف ایک تصویر تک محدود نہیں ہے ،ارشد کو ایک نیا روپ دیا گیا ہے جس نے ان کی شخصیت میں مزید چار چاند لگادئیے ہیں۔اضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ارشد خان کی تصویر وائرل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔اور اب اس کی شہرت میں ڈں بۃ ڈں آضافہ ہوتا جا رہا ہے.

پاکستانی چائے والے ارشد خان کی شخصیت ہی بدل گئی: Reviewed by on . پاکستانی فوٹو گرافر جویریا علی نےاسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے فروش لڑکے کی تصویر کھینچ کر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی۔ لیکن انہیں خبر نہیں تھی ک پاکستانی فوٹو گرافر جویریا علی نےاسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے فروش لڑکے کی تصویر کھینچ کر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی۔ لیکن انہیں خبر نہیں تھی ک Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top