بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جشن آزادی کا دن یادگار بنا دیا:

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جشن آزادی کا دن یادگار بنا دیا:

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے وہ کر دیکھایا جسکی امید پاکستانی شائقین کے دل میں تھی۔ پاکستان نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ١٠ وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر ٤ ٹیسٹ میچز کی سیریز ٢-٢ سے برابر کردی۔ اوول ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے قومی ٹیم کو جیت کے لئے ٤٠ رنزکا ہدف دیا جس کے جواب میں گرین کیپس نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر یونس خان کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے ٢١٨ رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ پوری سیریز میں بہتری کارکردگی پر کپتان مصباح الحق اور انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کو مشترکہ طور پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس تاریخی دن پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر پوری پاکستانی قوم خوشی سے جھوم اٹھی۔جبکہ وزیراعظم پاکستان اور دیگر رہنماؤں نے جشن آزادی کے موقع پر انگلینڈ کے خلاف جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٧٠ ویں یوم آزادی پر کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی قوم کو خصوصی تحفہ ہے،کھلاڑی، کوچز اور بہترین مینجمنٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم اس تاریخی فتح پر پاکستانی کرکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی دن جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جشن آزادی کا دن یادگار بنا دیا: Reviewed by on . پاکستانی کرکٹ ٹیم نے وہ کر دیکھایا جسکی امید پاکستانی شائقین کے دل میں تھی۔ پاکستان نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ١٠ وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر ٤ ٹیسٹ میچز کی سیر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے وہ کر دیکھایا جسکی امید پاکستانی شائقین کے دل میں تھی۔ پاکستان نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ١٠ وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر ٤ ٹیسٹ میچز کی سیر Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top