پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » اورینج ٹرین

اورینج ٹرین

اگر آپ پاکستان ریلویز سسٹم کی تاریخ اور تاریخی پس منظر میں ملک کی معیشت اور اقتصادیات اور مالیات لین دین کے میدان میں اسکے بحیثیت قومی اقتصادی ادارے کے کردار کا جائزہ لیں تو آپ واضح نظر آجائے گا آج ملکی معیشت کی گاڑی خسارے میں جا رہی تو اسکی ایک وجہ ملکی معیشت کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ریلوے ہی کو پٹری سے ڈی ایل کرنا ہے قوم کو پہلے میٹرو پلاسٹک کی بنی میٹرو بس کا مہنگا پراجیکٹ والا کھلونا دیا گیا تو اب اسی پلاسٹک کا ایک اور کھلونا اورینج ٹرین مہنگا پرایکٹ دیا ہی جانیوالا ہے۔ کاش اگر حکمرانوں نے قومی خزانے پر شب خون نہ مارا ہوتا تو اتنے سرمائے سے چاروں صوبے آزاد کشمیر شمالی علاقہ گلگت و بلتستان اپنا اپنا صوبائی ریاستی ریلوے سسٹم شروع کر سکتے تھے۔ نادرن ریلویز جو آج پاکستان ریلوے ہے کے ساتھ ہی کراچی سرکلر ریلوے۔ ٹرم سروس کی ٹرین چلا کر ایک ادارے کو مضبوط کیا تھا۔ آج پاکستان ریلویز سسٹم کی زبوں حالی کا کوئی ولی وارث نہیں اگر قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنا ہے تو حکمرانوں کو ازراہ تکلیف ان پراجیکٹس سے تھوڑا سا وقت نکال کر یہ بھی سوچنا چاہئے کہ رحیم یار خان‘ ڈیرہ غازی خان‘ بلوچستان بھی اسی پاکستان میں ہیں

اورینج ٹرین Reviewed by on . اگر آپ پاکستان ریلویز سسٹم کی تاریخ اور تاریخی پس منظر میں ملک کی معیشت اور اقتصادیات اور مالیات لین دین کے میدان میں اسکے بحیثیت قومی اقتصادی ادارے کے کردار کا اگر آپ پاکستان ریلویز سسٹم کی تاریخ اور تاریخی پس منظر میں ملک کی معیشت اور اقتصادیات اور مالیات لین دین کے میدان میں اسکے بحیثیت قومی اقتصادی ادارے کے کردار کا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top