اتوار , 23 جولائی 2017

Home » اہم » پاکستان میں دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین:

پاکستان میں دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین:

نیشنل بینک آف پاکستان نے دنیا کے بلند ترین مقام پر اے ٹی ایم مشین نصب کرکے بینکنگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ مرتب کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے مذکورہ اے ٹی ایم مشین پاک چین بارڈر پر واقع درہ خنجراب پر نصب کی ہے اور اس کی تنصیب کا مقصد پاکستان سے چین جانے والے تاجروں کوسہولت فراہم کرنا ہے۔
درہ خنجراب پر نصب کی جانے والی یہ اے ٹی ایم مشین٤٦٠٠ میٹر بلند یعنی کے سطح سمندر سے١٥٠٩١ فٹ کی اونچائی پر واقع ہے اور یہ بلندی اسے دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کا اعزاز عطا کرتی ہے ‘ اس کا افتتاح آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔اس سے قبل دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین کا اعزاز بھارتی ریاست سکم میں یو ٹی آئی بینک کی مشین کے پاس تھا جو کہ ١٣،٢٠٠ فٹ کی بلندی پر واقع تھی‘ سکم کی سرحد بھی چین کے ساتھ لگتی ہے ۔واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان ملک کا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے جو کہ انفرادی، کارپوریٹ اور حکومتی سطح پر ملک بھر میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے معاشی منبع جات کی بہتری اور فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔

پاکستان میں دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین: Reviewed by on . نیشنل بینک آف پاکستان نے دنیا کے بلند ترین مقام پر اے ٹی ایم مشین نصب کرکے بینکنگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ مرتب کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نیشنل بینک آف پاکستان نے دنیا کے بلند ترین مقام پر اے ٹی ایم مشین نصب کرکے بینکنگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ مرتب کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top