جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » پاکستان ٹیسٹ رینکیگ میں سر فہرست آ گیا:

پاکستان ٹیسٹ رینکیگ میں سر فہرست آ گیا:

پاکستانی عوام کے لئیے ایک بڑی خبر آ گئی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے سنہ 2003 میں اس عالمی درجہ بندی کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے.یاد رہے کہ پاکستان وہ پانچواں ملک ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آیا ہے اس سے پہلے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اورہندوستان اس پوزیشن پر براجمان رہ چکے ہیں۔پاکستان کو پہلی پوزیشن ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے پر ملی۔ اس میچ سے قبل ہندوستان عالمی نمبر ایک ٹیم بنی تھی.ٹیسٹ رینکنگ میں ابتدائی تین نمبروں پر موجود ٹیموں میں سے دو آسٹریلیا اور بھارت ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھی بالترتیب پہلے اور تیسرے نمبر پر ہیں تاہم پاکستان اس فہرست میں نویں نمبر پر ہے اور اس کے سر پر اگلے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی تلوار لٹک رہی ہے۔
پاکستان کو اپنی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے انگلینڈ کے خلاف 24 اگست سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز واضح فرق سے جیتنی ہوگی

پاکستان ٹیسٹ رینکیگ میں سر فہرست آ گیا: Reviewed by on . پاکستانی عوام کے لئیے ایک بڑی خبر آ گئی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔آئی سی س پاکستانی عوام کے لئیے ایک بڑی خبر آ گئی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔آئی سی س Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top