بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین ڈرامے:

پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین ڈرامے:

جب بات آتی ہے تفریح کی تو موجودہ دور میں ٹیلیویژن عام افراد کی انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاسکتا ہے اور اس شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت ڈراموں کے علاوہ کس کی ہو سکتی ہے جس میں معاشرے کے مختلف رنگوں کی کہانیاں لوگوں کو اپنے سامنے باندھے رکھتی ہیں۔اور اس معاملے میں پاکستان اپنے پڑوسی ممالک جیسے ہندوستان سے بہت آگے ہے یہاں تک کہ اس وقت بھی ایک انڈین چینل پر نئی نسل کے پاکستانی ڈراموں جیسے زندگی گلزار ہے، مات یا دیگر نے دھوم مچا کر رکھ دی ہے اور پاکستانی اداکار وہاں سپر اسٹار بن کر ابھرے ہیں۔ آپ کو وہ عہد بھی یاد ہے جب کیبل یا ڈش کا وجود نہیں تھا اور گھروں میں پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں کا سحر طاری رہتا تھا جن کا معیار آج کے ڈرامے بھی چھونے میں ناکام نظر آتے ہیں؟ تو ہم نے اس دور کے چند ڈراموںکے بارے میں بات کریں گے۔
شوکت صدیقی کے تحریر کردہ خدا کی بستی کو جب ڈرامائی شکل میں پیش کیا گیا تو اس ڈرامے کو عوام میں بے حد پزیرائی ملی۔ اس ڈرامے میں زندگی کی تلخ حقیقتیں، کمزوروں کی بے بسی، طاقتوروں کے استحصالی رویے، مذہب کے ٹھیکیداروں کی من مانیاں، غرض ہمارے معاشرے کا ہر رخ موجود تھا۔ اسی لیے یہ ڈراما اپنے دور کا مقبول ترین ڈراما تھا۔اگر بات مزاحیہ ڈامے کی ہو اور انور مقصود کے کریئر کا بھی سب سے بڑا شو آنگن ٹیڑھا کی بات نہ ہو تو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔پنے پہلے روز سے یہ ڈرامہ سلیم ناصر، شکیل، بشریٰ انصاری اور دردانہ بٹ کی بے مثال اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں ایسا بسا ہے یہ ڈرامہ اب تک متعدد بار دوبارہ نشر ہو چکا ہے۔ایڈونچر پسند ناظرین آج تک پی ٹی وی پر نشر ہونے والے جرائم کی تحقیقات پر مبنی ڈرامے 'اندھیرا اجالا' کو نہیں بھولے۔ یونس جاوید کی تحریر اور راشد ڈار کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے کو پاکستان میں جرائم کے خلاف پولیس کی مثبت کاوشوں کے اظہار کا پہلا ڈرامہ بھی کہا جا سکتا ہے.
۔اگر بات ایکشن ڈرامے کی ہو تو پی ٹی وی کی تاریخ میں اگر کوئی پہلے ایکشن ڈرامے کا اعزاز حاصل کر سکتا ہے تو وہ 'دھواں' ہی ہے۔ عاشر عظیم نے اسے تحریر کیا اور انہوں نے ہی پولیس افسر اور ایک خفیہ ایجنٹ کا مرکزی کردار بھی کیا، جبکہ نبیل، نازلی نصر اور نیئر اعجاز کے کرداروں کو بھی آج تک یاد کیا جاتا ہے۔اداکار شفیع محمد کو شہرت دلانے ڈرامہ آنچ گھریلو مسائل کو آشکار کرنے کے باعث خواتین میں تو بہت ہی زیادہ مقبول ہوا۔ان کہی پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے خاص طور پر شہناز شیخ، جاوید شیخ، شکیل، سلیم ناصر، بہروز سبزواری اور جمشید انصاری کی بے مثال اداکاری اور دلوں میں گھر کر جانے والے ڈائیلاگز آج تک یاد کئے جاتے ہیں۔
یہ ڈراما بھی حسینہ معین کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار تھا ۔جب کہ ہدایات راحت کاظمی کی بیگم اور معروف اداکار ساحرہ کاظمی نے دی تھیں۔ مرینہ خان اور راحت کاظمی کو اس ڈرامے کے بعد بہترین آن سکرین جوڑا تسلیم کیا گیا۔الفا براوو چارلی ے ہدایت کار شعیب منصور تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائی گئی اس ڈراما سیریل میں تین دوستوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔پاک فوج کے لیے دل میں محبت جگانے والی اس سیریل نے اپنے دور میں ہر طرح کے ریکارڈز توڑ دیئے تھے اور اب بھی اسے دیکھ کر وہی مزہ آتا ہے جو پہلی دفعہ دیکھ کر آتا تھا۔فاطمہ ثریا بجیا کا تخلیق کردہ ڈرامہ عروسہ اس ڈرامے میں شادی بیاہ کی رسومات پیش کرنے کا رجحان متعارف کروایا۔عروسہ ڈرامے سے مشی خان اور عدنان صدیقی جیسے باصلاحیت اداکاروں کے کریئر کی ابتدا ہوئی تھی۔ یہ اداکار آج بھی اپنے ٹیلنٹ کی بدولت ہمارے دلوں پر راج کررہے ہیں۔پی-ٹی-وی کے ان تمام مقبول ترین ڈراموں کو آج بھی لوگ بے انتہا پسند کرتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین ڈرامے: Reviewed by on . جب بات آتی ہے تفریح کی تو موجودہ دور میں ٹیلیویژن عام افراد کی انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاسکتا ہے اور اس شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت ڈراموں کے علاوہ کس جب بات آتی ہے تفریح کی تو موجودہ دور میں ٹیلیویژن عام افراد کی انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاسکتا ہے اور اس شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت ڈراموں کے علاوہ کس Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top