جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی:

پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی:

کفر ٹونٹا خدا خدا کر کے۔آخر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھوئی ہوئی فوم چار میچوں میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد واپس آ ہی گئی۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میںچار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے وائٹ واش کرنے کا انگلینڈ کا سوہانہ خواب تو چکنا چور کر دیا البتہ پاکستان نے یہ سیریز ١۔٤ سے ہار کر سیریز انگلینڈ کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کی۔ فصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے 5 ایک روزہ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔جس میں مقررہ پچاس اوورز میں ٩ وکٹوں کے نقصان پر ٣٠٢ رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ کی طرح اوپنرز نے جلدبازی کا ثبوت دیتے ہوئے ابتدائی ٣ وکٹیں صرف ٧٧ رنز پر دے بیٹھے۔ کپتان اظہر علی٣٣،بابر اعظم ٣١ اور شرجیل خان ١٠ رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد وکٹ کپر بلے باز سرفراز احمد انگلش بولرز کے سامنے ڈٹ گئےاور صرف ٧٣ بولوںپر ٩٠ رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے سرفراز احمد کا خوب ساتھ دیا اور ٧٧ رنز بنائے۔دونوں بلے بازوں کے درمیاں ١٦٣ رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی جس کی بدولت میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہوئی۔سرفراز اور شعیب کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے باز حماد وسیم اور رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ دونوں بلے باز نوٹ آؤٹ رہے۔ محمد رضوان 34 اور عماد وسیم نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام ڈاسن نے 2،2 جب کہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔سرفراز احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یہ میچ تو جیت لیا جی مگر باقی پچھلے چار میچرز کا کیا جس میں شکست کھا تو اسکی نو ٹینشن۔کیونکہ یہ تو ہر سیریز میں ہمارے کرکٹرز ایسے ہی گل کھیلا ک واپس آتے ہیں اور اب تک تو پاکستانی شائقین نے بھی اس کارکردگی پر مایوس ہونا چھوڑ دیا ہو گا۔ صرف نام کے ہیرو اور کام کے زیرو۔

پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی: Reviewed by on . کفر ٹونٹا خدا خدا کر کے۔آخر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھوئی ہوئی فوم چار میچوں میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد واپس آ ہی گئی۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے م کفر ٹونٹا خدا خدا کر کے۔آخر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھوئی ہوئی فوم چار میچوں میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد واپس آ ہی گئی۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے م Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top