اتوار , 23 جولائی 2017

Home » اہم » پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت:

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت:

پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے تاریخی میدان میں 20سال بعد مہزبان ٹیم کو ٧٥ رنز سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔،پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو دوسری اننگ میں ٢٨٣ رن کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگ شروع کی تو ابتدا میں ہی اس کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شروع کے تین بلے باز پاکستانی فاسٹ بولرز کا نشانہ بنے۔بعد ازاں لیگ اسپینر یاسر شاہ کی گھوتی گیندوں نے مہزبان ٹیم کے کھلاڑوں کو گھوما کر رکھ دیا اور انگلینڈ ٹیم ٢٨٣ کے تعاقب میں صرف ٢٠٨ رنز ہی بنا پائی۔ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی فاسٹ بالر راحت علی نے بھی تباہ کن بالنگ سے پاکستانی ٹیم کوپش اپس اور سلیوٹ فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاریخی فتح کے بعد پاکستانی کرکٹرز میں گراؤنڈ میں ایک منفرد انداز سے پش اپس اور سلیوٹ کرکے فوجی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور لارڈز ٹیسٹ کی تاریخی جیت کو فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کے نام کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب پاکستانی قوم کا فخر تھے۔ ایدھی صاحب نے جو ہمارے لیے کیا ہے، یہ تاریخی فاتح انک نام کرنا پاکستانی قوم کی طرف سے ایدھی احب کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تاریخی جیت کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور انشاء اللہ پاکستانی ٹیم اگلے میچ میں بھی ایسی جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت: Reviewed by on . پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے تاریخی میدان میں 20سال بعد مہزبان ٹیم کو ٧٥ رنز سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔،پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو دوسری ا پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے تاریخی میدان میں 20سال بعد مہزبان ٹیم کو ٧٥ رنز سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔،پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو دوسری ا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top