بدھ , 22 نومبر 2017

Home » تازہ ترین » پاکستان کے اسپیڈ اسٹار محمد عامر کے گھر ننھے مہمان کی انٹری:

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار محمد عامر کے گھر ننھے مہمان کی انٹری:

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار محمد عامر کے گھر گذشتہ شب ایک ننھے مہمان کی انٹری ہوگئی۔ انہوں نے اپنی پہلی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کافی خوشی کا اظہار کیا۔سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور نومولود بیٹی کی تصویر کے ساتھ محمد عامر نے لکھا کہ ’شکر الحمداللہ، میں اللہ کی رحمت سے نوازا گیا ہوں.
ذرائع کے مطابق محمد عامر نے اپنی بیٹی کا نام ‘مانسا’ رکھا ہے۔محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف آج سے شروع ہونے والی اس سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تو ہیں مگر اپنی اہلیہ کی طبیعت میں ناسازی کے باعث اس وقت دستیاب نہیں تھے۔خیال رہے کہ کرکٹر محمد عامر گذشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔عامر اور نرجس کا نکاح ستمبر 2014 میں لاہور میں ہواتھا جہاں تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں کو دعوت دی گئی تھی۔جس کے بعد گذشتہ سال 19 ستمبر کو محمد عامر کی مہندی کی رسم ہوئی، 20 ستمبر کو ان کی شادی اور 21 ستمبر کو ان کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔یاد رہے کہ محمد عامر 2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011 میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار محمد عامر کے گھر ننھے مہمان کی انٹری: Reviewed by on . پاکستان کے اسپیڈ اسٹار محمد عامر کے گھر گذشتہ شب ایک ننھے مہمان کی انٹری ہوگئی۔ انہوں نے اپنی پہلی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کافی خوشی کا اظہار پاکستان کے اسپیڈ اسٹار محمد عامر کے گھر گذشتہ شب ایک ننھے مہمان کی انٹری ہوگئی۔ انہوں نے اپنی پہلی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کافی خوشی کا اظہار Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top