ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » پاکستان کے امیر ترین مشہور اداکار:

پاکستان کے امیر ترین مشہور اداکار:

پاکستان شوبز انڈسٹری روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے،یہاں سے تعلق رکھنے والے اداکار نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنارہے ہیں۔پاکستانی اداکاروں نے دنیا بھر میں اپنی مانگ میں اضافے کے باعث اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیا ہے۔آئیے جانتے ہیں پاکستان کے امیر ترین مشہور اداکاروں کے اس معاوضے کے بارے میں جو وہ مختلف فلمز،ڈرامےاور کمرشلز میں کام کرکے حاصل کرتے ہیں۔
فواد خان:
فواد خان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے ،جن کی قسمت کا ستارہ ہمیشہ روشن رہتا ہے، وہ جتنے پاکستان میں مقبول ہیں اس سے کہیں زیادہ بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد ہے،وہ مختلف برانڈز اور کمرشلز کے ذریعے تقریباً150.000 امریکی ڈالرز کماتے ہیں۔
ماہ نور بلوچ:
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سدابہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان پر بڑھاپا کبھی نہیں آسکتا،یہ سچ ہے وہ روز بروز اور زیادہ حسین ،جوان اور خوبصورت ہوتی جارہی ہیں،اسی لحاظ سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے،ان کی آمدنی تقریباً100000 امریکی ڈالرزہے۔
عاطف اسلم،علی ظفر:
عاطف اسلم اور علی ظفر کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور ملٹی ٹیلنٹڈ اداکاروں میں ہوتا ہے ،انہوں نے گلوکاری کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ،تاہم اداکاری اور کمرشلز میں بھی اپنی قسمت آزمائی اور کامیاب رہے ،ان دونوں اداکاروں کی آمدنی تقریباً ایک جیسی ہے،دونوں کی آمدنی80.000امریکی ڈالرز کے قریب ہے۔
مہوش حیات:
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات بھی ہماری اس فہرست میں شال ہیں ،مختلف کمرشلزکے ذریعے وہ تقریباً40.000 امریکی ڈالرز کمالیتی ہیں۔
حمزہ علی عباسی:
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار حمزہ علی عباسی بھی کسی سے کم نہیں ،انہیں مختلف کمر شلز کے ذریعے تقریباً40.000 ڈالرز کی آمدنی ہوتی ہے۔
ماورا حسین:
اورا کا جادو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بقبول ہیں،جب سے انہوں نے بھارتی فلم میں کام کیا ہے،ان کی شہرت اور دولت میں اضافہ ہوگیا ہے ،ان کی آمدنی تقریباً 25000 امریکی ڈالرز ہے۔
راحت فتح علی خان:
راحت فتح علی خان جیسے باصلاحیت گلوکار پاکستان کیلئے سرمایے کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی آمدنی 90.000 امریکی ڈالرز ہے جو وہ مختلف کنسرٹس کے ذریعے کماتے ہیں۔
ماہرہ خان:
معروف اداکارہ ماہرہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ چاہے جانے والی اداکارہ ہیں ،ان کے مداح نہ صرف انہیں پسند کرتے ہیں بلکہ ان سے بے تحاشہ محبت بھی کرتے ہیں ،ماہرہ کی آمدنی100000 امریکی ڈالرز ہے۔

پاکستان کے امیر ترین مشہور اداکار: Reviewed by on . پاکستان شوبز انڈسٹری روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے،یہاں سے تعلق رکھنے والے اداکار نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنارہے ہیں۔پاکستانی اداکاروں پاکستان شوبز انڈسٹری روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے،یہاں سے تعلق رکھنے والے اداکار نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنارہے ہیں۔پاکستانی اداکاروں Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top