ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » اہم » پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں کچرے کے ڈھیر:

پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں کچرے کے ڈھیر:

ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت کسی نجی کمپنی سے معاہدہ کر کے شہر کے اندر صفائی کروائےاور غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔

جی ہاں، یہ افسوس ناک اور غم بھری داستان ہمارے اپنے شہر کراچی کی ہے جو آج کل بے بسی کی داستان بنا ہوا ہے۔ کراچی شہر میں جہا نظر دوڈایں کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں مگر ان کچرے کو اٹھانے والے ذمہ داران نظر نہیں آتے۔ کراچی کی عوام کا یہ کہنا ہے کہ ہم صوبائی حکومت کے دعوؤں سے تنگ آ چکے ہیں۔یہ لوگ صرف وعدے کرتے ہیں لیکن ان وعدوں کی تکمیل نا آج تک ہوتی دیکھی اور نا کبھی ہو گی۔ شہر کے اندر کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ ان حالات میں بھی ذمہ دار محکمیں اور صوبائی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ ابھی حال ہی میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ذمہ دار محکموں کو تین دن کے اندر شہر کی صفائی کا حکم دیا مگر تین روز گزرنے کے بعد بھی شہر کی صورتحال جوں کی توں ہے۔۔اب شہری وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کر رہے ہیں آپ اپنے وعدے کے مطابق ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کریں۔اب دیکھتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اپنے وعدے کا بھرم رکھتے ہیں یا کراچی کی ایک کروڈ عوام کو ایک بار پھر مایوس کرتے ہیں۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت کسی نجی کمپنی سے معاہدہ کر کے شہر کے اندر صفائی کروائےاور غفلت برتنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں کچرے کے ڈھیر: Reviewed by on . جی ہاں، یہ افسوس ناک اور غم بھری داستان ہمارے اپنے شہر کراچی کی ہے جو آج کل بے بسی کی داستان بنا ہوا ہے۔ کراچی شہر میں جہا نظر دوڈایں کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں م جی ہاں، یہ افسوس ناک اور غم بھری داستان ہمارے اپنے شہر کراچی کی ہے جو آج کل بے بسی کی داستان بنا ہوا ہے۔ کراچی شہر میں جہا نظر دوڈایں کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں م Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top