بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اضافی » پاکستان کے قدرتی مدنی وسائل:

پاکستان کے قدرتی مدنی وسائل:

پاکستان کے تمام علاقے معدنیات کی دولت س مالا مال ھیں۔تاھم سرمایہ ک کمی اور گوناگں مسائل کے باعث ان
معدنیات سے کماحقہ،فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔کسی ملک کی صنعتی ترقی اور ملکی ماشی ترقی میں قدرتی معدنی
وسائل ملکی تعمیروترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ھیںاور و ملک بڑی تیزی کے ساتھہ ترقی کی منزلیں طے کرتا چلا جاتا ھے جہاں معدنی ذخائر پائے جائیں اور وہ ملک ان معرنی ڈخائر س مالامال ھو۔یہ وسائل
اور ذخائر اس ملک کو صنعتی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کی جانب لے جاتے ھیں۔
اس ملک کے برعکس جس ملک میں معدنی وسائل صنعتی ضروریات کے مطابق تسلی بخش نہ ھوتو صنعتی ترقی
میں ایسا ملک یقینا پیچھے رہ جاتا ھے۔کسی علاقے کی معدنی وسائل کا وہاں کی چٹانوں سے گہرا تعلق ھوتا ھے۔بنیادی عور پر پاکستان ایک زرعی ملک ھے۔اس لئے حکومت کا زیادہ حصہ زراعت پر صرف کر دیتی ھے۔معدنئات کی دریافت کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کی اشد ضرورت ھےجس کے لئے زرمبادلہ کی قلت ھے۔پاکستان ک معدنی دولت سے مالامال علاقےدشوارگزار پہاڑوں پر واقع ھیںجہاںک رسائی کے لئےمواصلات
کا خاطر خواہانتظام نہیں ھے۔معدنیات مفیدنفع بخش اسی صورت ھوتی ھےجب متعلقہ صنعتیںبھی کانوں کے قریب
قائم ھوں،جن کا ضروریات زندگی س محروم دوردراز علاقوں میں قیام ناممکن ے۔پاکستان میں کان کن کے لئے
فن
ی ماہرین کمی ھے .
۔ پاکستان میں اب تک دیافت شدہ اھم معدنیات درج ذیل ہیں:
١-کوئلہ:اگرچہ کوئلہ پاکستانمیں کئی مقامات سے حاصل ھوتا ھےلیکن یہ ملکی ضروریات کا صرف١٠فیصد ھےاوراچھی قسم کا نہیں ھے۔پاکستان میں کوئلے کے تین بڑے ذخائرکوہسان نمک،شمال مشرقی بلوچستان
اورسندھ کے زیریں وادی میں میں پائے جاتے ھیں۔
٢-لوہا:موجودہ مشینی دور میں لوہا بہت اھمیت حاصل کر چکا ھے۔لوہا پاکستان مں نہ ھونے کے برابر ھے
البتہ کالا باغ اور مکران میں اس کے ذخائر موجود ھیں۔اس کے علاوہ ضلع ہزارہ لنگزیاں میںاور بلوچستان
میں سبی اور چاغی کے مقام پر اس ک ذخائر ملتے ھیں۔اس طرح ملکی ضروریات کا صرف١٦فیصدپورا ھوتا
ھےان مقامات کے علاوہ چترال مسلم باغ،نوکنڈی،خضدارمیں اچھی قسم کے لوہے کے ذخائر ملتے ھیں۔
٣-تانبا:ضلع چاغی میں سینذک کے مقام پر٢٥،٠٠٠٠٠٠٠ٹن تانبے کی کچی دھات کے ذخائر دریافت ھوئے
ھیں۔ان ذخائر کو صاف کرنے کا کام قدرتی وسائل کی ترقیاتی کارپوریشن کو سونپا گیا ھے جو غیر ملکی ماہرین
کے تعاون سے مشینری نصپ کرنے می مصروف ھے۔
٤-کرومائیٹ:کرومائیٹ ایک قیمتی سفید دھات ھےاس صے فولاد بھی تیار کیا جاتا ھےاور فوٹوگرافی،فیروکروم
کی صنعت میں بھی کام آتی ھےیہ دھات پاکستان کے دوسرے ممالک کے ہاتھوںفروخت کر کےزرمبادلہ کماتا
ھے اس کے ڈخائرباخ،چاغی،خاران،مہمنر اور وزیرستان میں پائے جاتے ھیں۔
٥-نمک:پاکستان میں نمک کے وسیع ذخائر موجود ھیں جن کا شمار دنیا کے بڑے بڑے ذخائر میں ھوتا ھے۔پاکستان میں نمک کی سب سے بڑی کانکھوڑہ میں ھے اس ے علاوہ کالا باغ،بہادر خیل(میانوالی)کرک کے
مقام سے نمک حاصل ھوتا ھے علاوہ ازیں ضلع خوشاب کے علاوہ وازچھا،تھر پارکر(سندھ) کی کانوں میں
بھی پایا جاتا ھے اور کراچی کے قریب ماڑی پور میں سمندر کے پانی سے مک حاصل کیا جاا ھے۔
٦-چونے کا پتھر:یہ سیمنٹ اور چینی کے برتن بنانے کی ضنعت میں استمال کیا جاتا ھے جن علاقوں میں چونے
کا پتھر زیادہ ملا ھے وہاں سیمنٹ کے کارخانے قائم کئے گئے ہیں چونے کا پتھر حیدرآباد،کراچی،روہڑی،داؤد
خیل میں پایا جاتا ھے لیکن یہ پکستان کے ہر صوبے میں دستیاب ھے۔
پاکستان قدرتی معدنیات اور وسائل سے مالا مال ھے۔ضرورت اس امر کی ھے کہ ان وسائل کو مؤثر انداز سے بروئے کار لایا جائے۔

پاکستان کے قدرتی مدنی وسائل: Reviewed by on . پاکستان کے تمام علاقے معدنیات کی دولت س مالا مال ھیں۔تاھم سرمایہ ک کمی اور گوناگں مسائل کے باعث ان معدنیات سے کماحقہ،فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔کسی ملک کی صنعتی ت پاکستان کے تمام علاقے معدنیات کی دولت س مالا مال ھیں۔تاھم سرمایہ ک کمی اور گوناگں مسائل کے باعث ان معدنیات سے کماحقہ،فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔کسی ملک کی صنعتی ت Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top