ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » پاک بھارت تعلقات پر مبنی بالی وڈ کی فلمیں:

پاک بھارت تعلقات پر مبنی بالی وڈ کی فلمیں:

بھارت اور پاکستان امن معاہدے کے کسی بھی فارمولے پر متفق ہوں نہ ہوں، لیکن پاکستان اور بھارت کا یہی رشتہ بالی وڈ کے لیے ایک ’ہِٹ‘ فارمولا بن چکا ہے۔پاک بھارت تعلقات پر بننے والی بالی وڈ فلموں کے موضوعات جیسے کبھی تقسیم، تو کبھی جنگ، اور کبھی محبت اور ان میں زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہی ثابت ہوئیں۔ بالی وڈ کی ان فلمز کے بارے میں مختصر حوالہ دینا چاہوں گی۔ بالی وڈ کی پاک بھارت تعلقات پر بننے والی مشہور فلم ’حنا‘ ١٩٩١ء میں ریلیز ہوئی اور شہرت کی بلندیوں کو چھو گئی۔پاکستانی اداکارہ زیبا بختيار نے فلم میں پاکستاني لڑکی حنا کا کردار نبھایا جسے یاداشت کھونے والے انڈین لڑکے (رشی کپور) سے پیار ہو جاتا ہے۔ ٢٠٠١ء میں پاک بھارت قسیم پر بنی فلم ’غدر – ایک محبت کی کہانی‘ نے باکس آفس پر غدر ہی مچا دیا۔ اور یہ بالی وڈ کی ١٠٠ کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم تھی۔٢٠٠٤ء میں بالی وڈ کے کنگ آف رومانس یش چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ ’ویر زارا‘ بنائی۔اور یہ فلم ریلیز ہوتے ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو گئی۔ اس فلم میں بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کا کردار شاہ رخ خان اور پريٹي زنٹا نے لاہور کی لڑکی کا کردار ادا کیا ۔25 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی ویر زارا نے تقریباً ١٠٠ کروڑ کا بزنس کیا۔٢٠١٢ء میں آنے والی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ میں سلمان خان بھارتی جاسوس بنے تھے جو پاکستاني جاسوس قطرینہ کیف سے عشق کر بیٹھتا ہےیہ فلم دونوں ممالک میں بے حد پسند کی گئی تھی۔ ٢٠١٥ء میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بھارت پاکستان میں بھائی چارے کی عکاسی کرتی فلم تھی۔ جس میں مرکزی کردار سلمان خان اور کرینہ کپور نے کیا۔ اور اس فلم نے ٣١٦ کروڑ روپے کی کمائی کی۔بالی وڈ کی ان تمام فلمز نے اپنے اپنے دور میں مقبولیت کے تمام رکارڈ توڈ دیئےاور یہ فلمز باکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں بے حد پسند کی گئی۔ ان موضوع پر مبنی فلمز کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کی عوام کو قریب لانا تھا اور اس کاوش میں یہ فلمز کامیاب رہی ہیں۔

پاک بھارت تعلقات پر مبنی بالی وڈ کی فلمیں: Reviewed by on . بھارت اور پاکستان امن معاہدے کے کسی بھی فارمولے پر متفق ہوں نہ ہوں، لیکن پاکستان اور بھارت کا یہی رشتہ بالی وڈ کے لیے ایک ’ہِٹ‘ فارمولا بن چکا ہے۔پاک بھارت تعلق بھارت اور پاکستان امن معاہدے کے کسی بھی فارمولے پر متفق ہوں نہ ہوں، لیکن پاکستان اور بھارت کا یہی رشتہ بالی وڈ کے لیے ایک ’ہِٹ‘ فارمولا بن چکا ہے۔پاک بھارت تعلق Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top