جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » تازہ ترین » چلو، اس ویلنٹائن ڈے کو انسانیت کے نام کر دیتے ہیں۔

چلو، اس ویلنٹائن ڈے کو انسانیت کے نام کر دیتے ہیں۔

سینٹ ویلنٹائن ڈے ہر سال ۱۴ فروری کو تقریباً پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔یہ پیار اور جذبات کا دن مانا جاتا ہے۔یہ وہ دن ہے جب ہر کوئی اپنا پیار اپنے چاہنے والے کو دکھاتا ہیں۔ کئی ملکوں میں یہ عام تعطیل کا دن ہوتا ہے۔اپنے پیار کرنے والے کو پھول، کارڈ ، چوکلیٹس اور کوئی خاص تحفہ دینے کا رواج ہے۔ عام طور پر لوگ یہ دن اپنے جیون ساتھی کے ساتھ مناتے ہیں ۔ پاکستان میں بھی یہ دن روایتی طریقے سے عام طور پر نو جوان مناتے ہیں۔ کئی اسلامی ملکوں اس دن کو منانے پر پابندی ہے۔ پاکستان میں بھی اس دن پر پابندی لگانے پر زور دیا گیا ہے۔ مگر میں آپ کو کچھ ایسا بتا سکتی ہوں جس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ اگر ویلنٹائن ڈے محبتیں بانٹنے کا دن ہے تو اس دن کو ایک انسان کی محبت کے لئے محدود کیوں کیا جائے؟
کیا ہم یہ دن ان لوگوں کے نام نہیں کر سکتے جہ کارڈ بنانا نہیں جانتے، جو چاکلیٹ خریدنے کی گنجائش نہیں رکھتے؟ جو اپنے جیون ساتهی کو پھول تو کیا پیٹ پھر روٹی نہیں دے سکتے۔ انسانیت مکمل محبت ہے انسان ہونا یا انسان بننا انسانیت کی تعریف ہے یا پھر دوسرے انسانوں سے محبت اور ہمدردی کا برتائو کرنا انسانیت کے زمرے میں آتا ہے۔
ان سب وضاحتوں کو ایک طرف کر دیا جائے تو میرا اپنا خیال ہے کہ انسان کائنات کی تمام مخلوق سے اعلیٰ اپنی عقل اور اتنی محبت کے جذبه کی وجہ سے ہیں۔ سو وہی کرتے ہیں جو قدرت نے ہمارے لئے سوچا ہے۔ چلیں انسانیت کی پیروی کر کے انسان بن جاتے ہیں۔اس افراتفری کے دور میں ایک دن انسانیت کے نام کر دیتے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس پر عمل کیسے کیا جائے چند چھوٹے سے اقدامات سے شاید کسی کی زندگی بدل جائے اور آپ یقین کریں یہ آپکا ایسا سرمایہ هوگا جس میں آپ کو کوئی نقصان نہیں هوگا۔
اپنے گھر سے شروعات کریں کتنے لوگ ہوگے جو آپ کے توجه چاہتے ہوگے انہیں وقت دیں یا ان کے لی کچھ خاص پروگرام بنا کر انھیں چونکا دیں۔
اپنے آس پڑوس میں جائیے ، هوسکتا ہے وہاں کوئی چڑ چڑی سی بوڑھی آنٹی ہو، مگر آپ جائے ضرور۔

valentine-day
اگر آپ کو پیار چاہیے ، آپ پیار کو پھیلائیے اگر آپ کو خوشی چاہییے تو آپ خوشی کوپھیلائیے۔ غریب لوگوں کے پاس جائیے اپنی خوشی کو پھیلائیے۔
اگر آپ کچھ نہیں کر سکتے تو صرف اپنے آپ سے یہ وعدہ کریں کہ آج سے دوسروں سے پیار اور ہمدردی سے پیش آئیں گے۔ اور جب ویلنٹائن ڈے گزر جائے تو کبھی کبھار ۱۴ فروری کے علاہ بھی ویلنٹائن ڈے منا لیا کریں جو انسانیت کے نام ہو

چلو، اس ویلنٹائن ڈے کو انسانیت کے نام کر دیتے ہیں۔ Reviewed by on . سینٹ ویلنٹائن ڈے ہر سال ۱۴ فروری کو تقریباً پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔یہ پیار اور جذبات کا دن مانا جاتا ہے۔یہ وہ دن ہے جب ہر کوئی اپنا پیار اپنے چاہنے والے کو سینٹ ویلنٹائن ڈے ہر سال ۱۴ فروری کو تقریباً پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔یہ پیار اور جذبات کا دن مانا جاتا ہے۔یہ وہ دن ہے جب ہر کوئی اپنا پیار اپنے چاہنے والے کو Rating:
scroll to top