اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » چھوٹی سی عمر میں لاکھوں کمانے والے بولی وڈ کے مشہور بچے:

چھوٹی سی عمر میں لاکھوں کمانے والے بولی وڈ کے مشہور بچے:

چبولی وڈ شوبز انڈسٹری بھارت کی سب سے بڑی بزنس انڈسٹری بن چکی ہے، جتنا پیسہ اور گلیمر اس انڈسٹری میں ہے شاید کہیں اور نہیں ،اسلئے بھارت میں ہر کوئی اس فیلڈ میں جانے کے خواب دیکھتا ہے۔کسی کی قسمت چمک جاتی ہے اور کوئی صرف خواب ہی دیکھتا رہ جاتا ہے ،لیکن کچھ خوش قسمت ایسے بھی ہیں ،جو بچپن میں ہی اس چکا چوند کا حصہ بن جاتے ہیں ۔درج ذیل میں بولی وڈ کے ان مشہور بچوں کے بارے میں معلومات دی جارہی ہے جو آمدنی کے لحاظ سے کسی بھی بڑے اداکار سے کم نہیں ۔
ہرشالی ملہوتراٌ:
بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی 2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان میں’منی’کےکردار سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کے حصے میں بے پناہ شہرت کے ساتھ بہت سارا پیسہ بھی آیا،بجرنگی بھائی جان میں کام کرنے کے منی نے 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
سارہ ارجن:
فلم’جذبہ’میں ایشوریا رائےکی بیٹی کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سارہ ارجن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیدائشی اسٹار ہیں،سارہ نے مختلف کمر شلز میں بھی کام کیا ہے،فلم میں کام کرنے کے لئے انہوں نے کافی بڑی رقم کے ساتھ اپنی پرسنل وین کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
درشیل کمار:
سلمان خان کی 2015 میں سب سے زیادہ آمدنی والی فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ میں نیل نتین مکیش کے بچپن کا کردار نبھانے والے چائلڈ اسٹار درشیل کمار نے فلم کی ایک دن کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے 30،000 روپے وصول کئے تھے۔
درشیل سفاری:
بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی زیر ہدایت بننے والی کامیاب فلم’تارے زمین پر’ میں ایشان کا کردار نبھانے والے اداکار درشیل سفاری کو فلم ‘بم بم بولے’ کیلئے 3 لاکھ روپے ادا کئے گئےتھے۔

چھوٹی سی عمر میں لاکھوں کمانے والے بولی وڈ کے مشہور بچے: Reviewed by on . چبولی وڈ شوبز انڈسٹری بھارت کی سب سے بڑی بزنس انڈسٹری بن چکی ہے، جتنا پیسہ اور گلیمر اس انڈسٹری میں ہے شاید کہیں اور نہیں ،اسلئے بھارت میں ہر کوئی اس فیلڈ میں ج چبولی وڈ شوبز انڈسٹری بھارت کی سب سے بڑی بزنس انڈسٹری بن چکی ہے، جتنا پیسہ اور گلیمر اس انڈسٹری میں ہے شاید کہیں اور نہیں ،اسلئے بھارت میں ہر کوئی اس فیلڈ میں ج Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top