جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » چھوٹی عمر میں بہترین اداکاری کرنے والے پاکستان شوبز کے مشہور بچے:

چھوٹی عمر میں بہترین اداکاری کرنے والے پاکستان شوبز کے مشہور بچے:

شہرت کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ کسی بھی انسان کو کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے،پاکستان شوبز سےتعلق رکھنے والے بچے بہت ہی باصلاحیت ہیں ،چھوٹی سی عمر میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث لوگوں کا دل جیتنے والے مشہور بچوں کے بارے میں جانتے ہیں کچھ دلچسپ باتیں۔
مریم خلیف:
مریم خلیف نے 5 سال کی چھوٹی سی عمر میں بہترین اداکاری کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا،مریم نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہت خوبصورت بھی ہیں ،انہوں نے ڈرامہ سیریل’کوئی نہیں اپنا’،’بشر مومن’ اور ‘پرچھائیاں’ میں کام کرکے سب کے دل جیت لئے،آج کل بھارتی چینل زندگی پر ان کا ڈرامہ’میری بیٹی’ نشر کیا جارہا ہے جسے لوگوں کی جانب سے پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
سارہ کاشف:
سارہ کاشف سے کون واقف نہیں ،پاکستانی نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے ‘ہمسفر’ کے کردار ‘حریم’ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ننھی اداکارہ سارہ میں بے پناہ صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں۔سارہ 12 جنوری2003 کو اس دنیا میں آئیں،اور وہ اپنے والدین کے ساتھ کراچی میں رہتی ہیں۔
ذوہب خان:
ذوہب خان نے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کرلی ہے ،پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو ذوہب سے واقف نہیں ہوگا،ذوہب 4 مئی 2001 کو اس دنیا میں آئے اور صرف 13 سال کی عمر میں ان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں تھی،ان کے مشہور ڈراموں میں ‘نہ کہو تم میرے نہیں ‘اور ‘من کے موتی’ وغیرہ شامل ہیں۔
عریشہ راضی:
عریشہ کا شمار ہماری انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو روز بروز ترقی کے مراحل کامیابی کے ساتھ طے کررہے ہیں،عریشہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بہت چھوٹی عمرمیں کمرشلز میں کام کرکے کیا،ان کے مشہور ڈراموں میں ‘عمر دادی اور گھر والے’،سناٹا’،’نہ کہو تم میرے نہیں’،ملکہ عالیہ ‘اور ‘صدقے تمہارے’ شامل ہیں۔

چھوٹی عمر میں بہترین اداکاری کرنے والے پاکستان شوبز کے مشہور بچے: Reviewed by on . شہرت کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ کسی بھی انسان کو کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے،پاکستان شوبز سےتعلق رکھنے والے بچے بہت ہی باصلاحیت ہیں ،چھوٹی سی عمر میں اپنی جاندار ا شہرت کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ کسی بھی انسان کو کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے،پاکستان شوبز سےتعلق رکھنے والے بچے بہت ہی باصلاحیت ہیں ،چھوٹی سی عمر میں اپنی جاندار ا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top