بدھ , 22 نومبر 2017

Home » تازہ ترین » چیف الیکشن کمشنر کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کا عہدہ بھی خالی، تاحال تقرری نہ ہوسکی

چیف الیکشن کمشنر کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کا عہدہ بھی خالی، تاحال تقرری نہ ہوسکی

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت آج مکمل ہوجائے گی لیکن عہدے کے لیے تاحال کسی کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔

300383-ishtiaq-1415105234-753-640x480

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کی ملازمت میں توسیع کی مدت آج ختم ہونے کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، اشتیاق احمد کو مدت ملازمت میں دو بار توسیع دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال نئے سیکریٹری کے لیے کسی کا نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 3 نام مانگے تھے لیکن اشتیاق احمد کی ریٹائرمنٹ پر بھی عہدے کے لیے کوئی نام نہیں دیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنرز کی مدت ملازمت بھی آج ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے ملک میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ بھی خالی ہے جس کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں تاحال کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو 13 نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کا عہدہ بھی خالی، تاحال تقرری نہ ہوسکی Reviewed by on . اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت آج مکمل ہوجائے گی لیکن عہدے کے لیے تاحال کسی کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمی اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت آج مکمل ہوجائے گی لیکن عہدے کے لیے تاحال کسی کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمی Rating:
scroll to top